وسلم نے فرمایاکہ قیامت کے دن مؤمن کے میزان عمل میں سب سے زیادہ بھاری عمل ''اچھے اخلاق''ہوں گے اوراللہ تعالیٰ فحش کلامی کرنے والے بے حیاآدمی کوبہت ناپسند فرماتاہے۔ (1)(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۳۱)
حدیث:۵
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے کہا کہ میں نے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو یہ فرماتے سناہے کہ مومن اپنے اچھے اخلاق کی بدولت اس مسلمان کے مر تبہ کو پالے گا جو رات بھر نماز میں کھڑا رہتا ہو اور دن بھر روزہ دار رہتا ہو۔(2)
(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۳۲)
حدیث:۶
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے(نصیحت فرماتے ہوئے)مجھ سے یہ فرمایاکہ(۱) تم جہاں بھی رہو خدا سے ڈرتے رہو (۲) اورہربدی کے بعدکوئی نیکی کرلو تویہ نیکی اس بدی کومٹا دے گی(۳) اور تم لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے ملو۔ (3)(مشکوٰہ،ج۲،ص۴۳۲)
حدیث:۷
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تم لوگوں کو خبر نہ دے دوں کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ میرا