ہے۔ اس عنوان پر چند حدیثوں سے ہم روشنی ڈال رہے ہیں۔
حدیث:۱
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے پوچھاکہ نیکی کیاہے؟اورگناہ کیاہے؟توارشادفرمایاکہ نیکی ''اچھے اخلاق''ہیں اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اورتواس کو براسمجھے کہ لوگ اس پر مطلع ہوں۔(1) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۱)
حدیث:۲
حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاہے کہ تم لوگوں میں سب سے زیادہ میرا محبوب وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔(2) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۳۱)
حدیث:۳
قبیلہ مزینہ کے ایک آدمی سے مروی ہے،انہوں نے کہاکہ لوگوں نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے کہاکہ یارسول اللہ!عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سب سے بہترین چیز جوانسان کودی گئی ہے وہ کیاہے؟توحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایاکہ''اچھے اخلاق ''۔(3)
(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۳۱)
حدیث:۴
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیاہے کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ