یعنی جو لوگ یتیموں کا مال کھاتے ہیں وہ درحقیقت اپنے پیٹوں میں آگ کھا رہے ہیں۔
بہرحال یتیم کی خبر گیری اور ان پر شفقت و محبت کرنا یہ ہر مسلمان پر فرض ہے جو لوگ یتیموں کے ساتھ اچھا سلوک کرینگے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں کو ملا کر بتایا کہ میں اور وہ اس طرح ایک ساتھ دونوں جنت میں جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کے سینے میں ایسا درد مند دل پیدا فرمادے جو یتیموں کی بے کسی پر رحم کرے اور مسلمان یتیموں کے ساتھ رحم و کرم کا برتاؤ کرکے جنت میں جانے کا سامان کریں۔
دونوں جہان میں مسلمان کی نیک نامی کا بہترین سامان اس کے اچھے اخلا ق ہیں اچھے اخلاق والا دنیا میں جس طرح ہر دل عزیز اور سب کا پیارا ہوتا ہے اسی طرح آخرت میں بھی وہ بڑے بڑے درجات و مراتب سے سرفراز ہو کر جنت کا مہمان بنتا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:تویتیم پردباؤنہ ڈالو۔(پ۳۰، الضحٰی:۹)
2۔۔۔۔۔۔ ترجمہ کنزالایمان:وہ جو یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں۔
(پ۴،النساء:۱۰)