واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص یتیم کو ٹھکانا دے کر اس کے کھانے پینے کا انتظام کر دے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب کردے گاہاں!مگریہ کہ وہ کوئی ایساگناہ(شرک وکفر)کرے جو معافی کے لائق نہیں۔(1) (تو وہ جنت میں نہ جاسکے گا۔)(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۳)
حدیث:۳
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جنت میں ایک گھر ایسا ہے جس کا نام دارالفرح(خوشی کا گھر)ہے۔ اس گھرمیں وہی لوگ داخل ہوں گے جنہوں نے دنیا میں مسلمانوں کے یتیم بچوں کا دل خوش کیا ہوگا۔(2) (کنز العمال،ج۳،ص۹۸)
حدیث:۴
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بہتر وہ گھر ہے جس میں کوئی یتیم رہتاہواوراس کے ساتھ اچھاسلوک کیاجاتاہواورمسلمانوں کے گھروں میں سب سے بدتروہ گھرہے کہ جس میں کوئی یتیم رہتاہواوراس کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہو۔(3) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۳)