Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
200 - 243
پڑوسیوں کا حق ہے۔جس کا ادا کرنا ضروری ہے اگر یہ حقوق ادا کریگا تو جنتی ہوگا او ر اگر ان حقوق کی حق تلفی کرے تو وہ جنت سے محروم رہے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
(۴۲)     یتیموں پر شفقت
    یتیموں پر رحم و شفقت اور ان کے ساتھ نیک سلوک کرنا یہ بھی اعمال جنت میں سے ایک بڑا عمل ہے۔اس خصوص میں بھی چند احادیث کریمہ کی تجلیوں سے ہدا یت کا نور حاصل کیجئے۔

حدیث:۱
    عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ مَسَحَ رَاْسَ یَتِیْمٍ لَمْ یَمْسَحْہُ اِلَّا لِلّٰہِ کَانَ لَہٗ بِکُلِّ شَعْرَۃٍ تَمُرُّ عَلَیْھَا یَدُہٗ حَسَنَا تٌ وَمَنْ اَحْسَنَ اِلٰی یَتِیْمَۃٍ اَوْیَتِیْمٍ عِنْدَہٗ کُنْتُ اَنَا وَھُوَ فِی الْجَنَّۃِ کَھَاتَیْنِ وَقَرَنَ بَیْنَ اُصْبُعَیْہٖ(1)
                      				(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۳)

    حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص یتیم کے سر پر ہاتھ پھرائے اور صرف اللہ عزوجل ہی کی رِضا کے لیے ہاتھ پھرائے توہر اس بال کے بدلے جس پر اس کا ہاتھ گزرے گا اس کو بہت سی نیکیاں ملیں گی اور جو شخص کسی یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ملا کر بتایا کہ میں اور وہ اس طرح جنت میں رہیں گے۔ (یعنی میں اور وہ ایک ساتھ جنت میں جائیں گے۔)

حدیث:۲

     حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب الشفقۃ والرحمۃ...الخ،الحدیث:۴۹۷۴، ج۲،ص۲۱۳
Flag Counter