Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
196 - 243
ملایا تھا لہٰذا تو اُس کو جنت میں داخل کردے اور فلاں شخص نے مجھے کاٹ دیا تھا لہٰذا تو اسے جہنم میں داخل کردے۔(1)(کنز العمال،ج۳،ص۲۰۷)

حدیث:۴

    حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے اورتم لوگوں کے بعد کوئی اُمت نہیں ہے۔خبردار!تم لوگ اپنے رب کی عبادت کرو پانچوں وقت نما زیں پڑھو اور ماہِ رمضان کا روزہ رکھو اور اپنی رشتہ داریوں کے ساتھ صلہ رحمی کرو اور خوش دلی کے ساتھ اپنے مالوں کی زکوٰۃادا کرواوراپنے حاکموں کی فرمانبرداری کرو تو تم لوگ اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔(2) (کنز العمال،ج۲،ص۲۵۸)
تشریحات و فوائد
    اس عنوان کی چاروں حدیثوں میں رشتہ داریوں کے کاٹنے اور ملانے کا یہ مطلب ہے کہ اپنی رشتہ داریوں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا اور اچھا سلوک کرناان کے رنج و راحت میں شریک رہنا،ان کی امداد واعانت کرنا، یہ تو رشتہ داریوں کو ملانا ہے اور اپنی رشتہ داریوں سے قطع تعلق کرلینااور رشتہ داروں کے ساتھ بے رحمی کا سلوک کرنا،ان کے رنج و راحت سے بے تعلق رہنا،ان کی ہر قسم کی امداد و اعانت سے الگ تھلگ ہوجانا، یہ رشتہ داریوں کو کاٹنا ہے۔ رشتہ داریوں کو ملائے رکھنا یعنی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے اور رشتہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الاخلاق،الباب الاول،الحدیث:۶۹۳۹،ج۲،الجزء۳، ص۱۴۶

2۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب المواعظ...الخ،الباب الاول،الحدیث:۴۳۶۳۰،ج۸،الجزء۱۵، ص۳۹۸
Flag Counter