فرمایا:اگرچہ دونوں اس پرظلم کرتے ہوں،اگرچہ دونوں اس پرظلم کرتے ہوں،اگرچہ دونوں اس پرظلم کرتے ہوں۔(1)(تین بار اس لفظ کو فرمایا) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۱)
حدیث:۴
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو لڑکا اپنے ماں باپ کو رحمت کی نظر سے دیکھے گا تو اس کو ہر نظر کے بدلے میں ایک حج مبرور کا ثواب ملے گا، تو صحابہ نے عرض کیا کہ اگرچہ لڑکا ہر دن میں سو مرتبہ ماں باپ کو دیکھے؟توحضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہاں اللہ عزوجل بہت بڑا ہے اور بہت پاکیزہ ہے۔(2)(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۱)
حدیث:۵
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا کہ میری ایک عورت ہے اور میری ماں اسے طلاق دینے کا مجھے حکم دے رہی ہے۔ تو ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے سنا ہے کہ والد جنت کے دروازوں میں سے بیچ کا دروازہ ہے تو اگر تم چاہو تو اس دروازے کو برباد کردو اور اگر چاہو تو اس دروازے کو محفوظ رکھو۔(3)
(ترمذی،ج۲،ص۱۲)