میں نے جہاد میں جانے کا ارادہ کرلیا ہے اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے پاس مشورہ کے لیے آیاہوں توحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ کیا تمہاری ماں ہے؟ تو انہوں نے کہا جی ہاں! توحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کی خدمت میں چمٹے رہو کیوں کہ تمہاری جنت اس کے پیروں کے پاس ہے۔(1)(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۱)
حدیث:۲
حضرت ابواُمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ!عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم والدین کا ان کی اولادپرکس قدراورکتناحق ہے؟تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ ماں باپ ہی تیری جنت اور تیرے دوزخ ہیں۔(2)
(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۱)
حدیث:۳
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص اپنے ماں باپ کا فرمانبردار ہوگا اس کے لیے جنت کے دودروازے کھول دیئے جائیں گے اور اگر والدین میں سے کسی ایک ہی کا فرمانبردار ہو تو اس کے لیے جنت کا ایک ہی دروازہ کھلے گااور جو شخص اپنے والدین کا نافرمان ہوگااس کے لئے جہنم کے دودروازے کھول دیئے جائیں گے اوراگر والد ین میں سے ایک ہی کانافرمان ہوتو ایک ہی دروازہ دوزخ کا کھلے گا۔ یہ سن کر ایک آدمی نے کہا کہ اگرچہ ماں باپ لڑکے پر ظلم کرتے ہوں؟توحضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے