Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
187 - 243
اس کے لیے جہنم سے پردہ بن جائیں گی کہ وہ شخص جہنم میں جانا تو بڑی بات ہے جہنم کو دیکھ بھی نہ سکے گا۔ بیٹیوں کے ملنے کو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے مبتلا کیا جانا فرمایا اس میں اشارہ ہے کہ جس کے یہاں بیٹی پیدا ہوئی گویاوہ ایک امتحان میں ڈال دیا گیا لہٰذا اس کے لیے صبروتحمل ضروری ہے۔

(۲) حدیث نمبر ۲ میں بیٹیوں کو ماں باپ کے لیے جنت میں جانے کا ذریعہ و وسیلہ بتایاگیاہے مگر شرط یہ ہے کہ بیٹیوں کو بیٹوں سے کم اور حقیر نہ سمجھے اور ان کی تعلیم وتربیت میں کوئی کوتاہی نہ کرے۔مگر واضح رہے کہ یہ شرط بڑی کڑی اور کٹھن ہے لیکن اس کا بدلہ بھی جنت ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی انعام ہو ہی نہیں سکتا۔

(۳) حدیث نمبر ۳کاماحصل یہ ہے کہ بیٹیوں اوربہنوں کی پرورش کایکساں اجرو ثواب ہے اور تین بیٹیوں اور بہنوں کی پرورش کا جواجرو ثواب ہے وہی دو یا ایک بیٹی اوربہن کی پرورش کا بھی اجرو ثواب ہے۔
(۳۷) شوہر کی رِضا مندی
حدیث:۱
    عَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلْمَرْأَۃُ اِذَا صَلَّتْ خَمْسَھَا وَصَامَتْ شَھْرَھَا وَاَحْصَنَتْ فَرْجَھَا وَاَطَاعَتْ بَعْلَھَا فَلْتَدْخُلْ مِنْ اَیِّ اَبْوَابِ الْجَنَّۃِ شَاءَ تْ (1)
 (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۱۸)

    حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاہے کہ عورت جب اپنی پانچوں نمازوں کوپڑھے اور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب النکاح،باب عشرۃالنساء...الخ،الحدیث:۳۲۵۴،ج۱، ص۵۹۷
Flag Counter