| بہشت کی کنجیاں |
رمضان کے مہینے کاروزہ رکھے اوراپنی شرم گاہ کوپاکدامن رکھے اوراپنے شوہرکی فرمانبر داری کرے تو وہ عورت جنت کے جس دروازے سے چاہے گی جنت میں داخل ہوجائے گی۔ حدیث:۲
عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَیُّمَا اِمْرَأَۃٍ مَاتَتْ وَزَوْجُھَا عَنْھَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّۃَ (1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۱۸)
حضرت اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو عورت اس حال میں مری کہ اس کا شوہر اس سے راضی رہا تو وہ عورت جنت میں داخل ہوگی۔
تشریحات و فوائد
عورت پر حقوق اللہ کے فرائض کے علاوہ شوہرکی اطاعت کابھی ایک بڑا فرض ہے ۔عورت اگرحقوق اللہ کے فرائض کواداکرکے اپنے شوہر کی خدمت و اطاعت کا فریضہ بھی ادا کرے اور مرتے وقت اس کا شوہر اس سے خوش رہے تو وہ عورت جنتی ہے۔ اس بارے میں بہت سی حدیثیں وارد ہوئی ہیں۔(واللہ تعالیٰ اعلم)
(۳۸) بچوں کی موت
حدیث:۱
حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس مسلمان کے تین نابالغ بچے وفات پا گئے تو اُس کو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔(2)(بخاری،ج۱،ص۱۶۷)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب النکاح، باب عشرۃالنساء...الخ،الحدیث:۳۲۵۶،ج۱، ص۵۹۷ 2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب فضل من مات...الخ،الحدیث:۱۲۴۸،ج۱، ص۴۲۴