| بہشت کی کنجیاں |
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص کے بیٹی ہوئی اور اس نے نہ اس کو زندہ دفن کیانہ اس کی توہین کی نہ اپنے بیٹوں کو اس پر ترجیح دی تو اس کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمائے گا۔ حدیث:۳
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ عَالَ ثَلٰثَ بَنَاتٍ اَوْمِثْلَھُنَّ مِنَ الْاَخَوَاتِ فَاَدَّبَھُنَّ وَرَحِمَھُنَّ حَتّٰی یُغْنِیَھُنَّ اللہُ اَوْجَبَ اللہُ لَہُ الْجَنَّۃَ فَقَالَ رَجُلٌ یَارَسُوْلَ اللہِ اَوِاثْنَتَیْنِ قَالَ اَوِاثْنَتَیْنِ حَتّٰی لَوْ قَالُوْا اَوْ وَاحِدَۃً فَقَالَ اَوْ وَاحِدَۃً (1)
(مشکوٰہ،ج۲،ص۴۲۳)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے تین بیٹیوں یاان کے مثل بہنوں کی پرورش کاانتظام کیا پھران کوادب سکھایااوران پرمہربان رہایہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں (شادی ہوجانے کے بعد)بے نیازکر دے تواس شخص کے لیے اللہ تعالیٰ جنت واجب کردیتا ہے یہ سن کر ایک مرد نے کہا کہ یادو لڑکیاں؟ تو فرمایا کہ یادو لڑکیاں یہاں تک کہ اگرلوگ کہتے یا ایک لڑکی؟ توآپ فرمادیتے ایک ہی لڑکی۔تشریحات وفوائد
(۱)حدیث نمبر۱ کا حاصل یہ ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے بیٹیاں دی ہیں اور و ہ ان کی نہایت ہی محبت و شفقت کے ساتھ پرورش کرتا ہے تو قیامت کے دن یہی بیٹیا ں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب الشفقۃ...الخ،الحدیث:۴۹۷۵، ج۲،ص۲۱۴بتغیر