| بہشت کی کنجیاں |
حدیث:۲
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائے جوبیچنے خریدنے اور تقاضا کرنے کے وقت نرم خو،رہے۔(1) اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۴۳)
مذکورہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ معاملات یعنی خریدو فروخت قرضوں کے لین دین میں نرمی کا برتاؤاور نرم خوئی اختیار کرنا یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے اور ایسا آدمی بحکم حدیث جنتی ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔
(۳۴) سچ بولنا
سچ بولنا بھی جنت میں لے جانے والا عمل ہے۔ اس کے متعلق بھی چند حدیثوں کے تراجم پڑھ کر عبرت حاصل کیجئے اور خدا کے دربار میں صدیق کا لقب حاصل کرکے دونوں جہان کے اعزاز سے سرفراز ہوجائیے۔
حدیث:۱
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگ سچ بولنے کو لازم پکڑلواس لیے کہ سچ نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت میں پہنچاتی ہے اور آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے اورسچ ہی کی جستجورکھتاہے یہاں تک کہ اللہ عزوجل کے نزدیک صدیق لکھ دیاجاتاہے۔ اور تم لوگ اپنے کو جھوٹ سے بچاؤ کیونکہ جھوٹ بدکاری کا راستہ دکھاتا ہے اور بدکاریــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب البیوع،باب السھولۃ...الخ،الحدیث:۲۰۷۶،ج۲، ص۱۲