Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
183 - 243
جہنم میں پہنچادیتی ہے اور آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور ہمیشہ جھوٹ کا قصد رکھتا ہے یہاں تک کہ خدا کے نزدیک کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔(1)اس حدیث کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۱۲)

حدیث:۲

    حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ تم لوگ میرے لیے چھ چیزیں قبول کرلو تومیں تم لوگوں کوجنت دیناقبول کرلوں گا۔(۱) جب تم میں سے کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے ۔ (۲)اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی نہ کرے۔(۳) اور جب امین بنایا جائے تو خیانت نہ کرے۔(۴)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرے۔(۵)اپنی نگاہوں کو نیچی رکھے۔ (۶) اپنے ہاتھوں کو گناہوں سے روکے رکھے۔(2)

حدیث:۳

    حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جھوٹ کو چھوڑ دے حالانکہ وہ جھوٹ اس کے لیے بیکار اور غیر مفید تھا تو اس کے لیے جنت کے کِنارے میں محل بنایا جائے گااور جو حق پرہوتے ہوئے جھگڑے کوچھوڑدے تواس کے لئے جنت کے درمیان میں محل تعمیر کیاجائے گااورجس نے اپنے اخلاق کواچھابنالیااس کے لئے جنت کے اعلیٰ حصے میں محل بنایاجائے گا۔(3)اس حدیث کوترمذی نے روایت کیاہے۔(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۱۲)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب البر...الخ،باب قبح الکذب...الخ،الحدیث:۲۶۰۷، ص۱۴۰۵

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب حفظ اللسان...الخ،الحدیث:۴۸۷۰، ج۲،ص۱۹۷

3۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ،باب اجتناب البدع والجدل،الحدیث:۵۱،ج۱، ص۳۹
Flag Counter