عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم کسی مریض کے پاس داخل ہوتو اس سے کہوکہ وہ تمہارے لیے دعا کرے کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کے مثل ہے۔(1)
اس حدیث کو ابن ما جہ نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۸)
حدیث:۸
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ بیمار پرسی میں مریض کے پاس تھوڑی دیر بیٹھنا اور شور کم کرنا یہ سنت ہے ۔اس حدیث کو رزین نے روایت کیا ہے۔(2)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۸)
حدیث:۹
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بیمار پُرسی اونٹنی دوہنے کے وقت کی مقدار برابر ہے اور حضرت سعید بن مسیب کی مُرسل روایت میں ہے کہ بیمارپرسی کا افضل طریقہ یہی ہے کہ بہت جلد مریض کے پاس سے اٹھ جائیں۔(3)اس حدیث کو امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۸)
حدیث:۱۰
حضرت شدادبن اوس اور حضرت صنابحی رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ یہ دونوں ایک مریض کی بیمار پرسی کے لیے گئے تو ان دونوں نے مریض سے پوچھا کہ تم نے کس حال میں صبح کی؟ تو اس نے کہا کہ میں نے نعمت کی حالت میں صبح کی تو حضر ت