Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
178 - 243
جنت میں سے ایک منزل کواپناٹھکانابنالیا۔(1)اس حدیث کوابن ما جہ نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۷)

حدیث:۵

    حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایاہے کہ جو شخص کسی مریض کی بیمار پرسی کرتا ہے تو وہ برابر لگاتار رحمت میں داخل ہوتارہتا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے اور جب بیٹھ جاتا ہے تو وہ رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔(2)اِس حدیث کو امام مالک اور امام احمد نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۸)

حدیث:۶

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  ایک مریض کی بیمارپرسی فرمائی توارشادفرمایاکہ تم خوشخبری حاصل کرو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ یہ بخارمیری آگ ہے میں اس کوبندہ مومن پردنیامیں مسلط کردیتاہوں تاکہ قیامت کے دن یہ جہنم سے اس کاحصہ ہوجائے۔(3) 

اس حدیث کو امام احمدوابن ما جہ نے وبیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیاہے۔

                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۸)

حدیث:۷

    حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔سنن ا بن ماجہ،کتاب ا لجنا ئز،باب ماجاء فی ثواب...الخ،الحدیث:۱۴۴۳، ج۲،ص۱۹۲

2۔۔۔۔۔۔المسند للامام احمد بن حنبل،مسندجابر بن عبداللہ،الحدیث:۱۴۲۶۴، ج۵،ص۳۰

3۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب الطب،باب الحمی،الحدیث:۳۴۷۰،ج۴،ص۱۰۵
Flag Counter