Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
177 - 243
حدیث:۲

     حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو  یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو مسلمان کسی مسلمان کی بیمار پرسی کے لیے صبح کوجاتاہے توسترہزارفرشتے شام تک اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر شام کو بیمار پرسی کے لیے جاتا ہے تو سترہزار فرشتے صبح تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اورجنت میں اس کے لیے ایک باغ تیارہوجاتاہے۔ (1) اس حدیث کو ترمذی و ابوداود نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۵)

حدیث:۳

    حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایا ہے کہ جو شخص وضو کرے اور اچھا وضو کرے اور اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پُرسی کو ثواب طلب کرنے کی نیت سے جائے تو وہ ساٹھ برس کی مسافت کی مقدارکے برابرجہنم سے دورکردیاجائے گا۔اس حدیث کوابوداودنے روایت کیا ہے۔(2)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۳۵)

حدیث:۴

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایاکہ جوشخص کسی مریض کی بیمارپرسی کے لیے جاتاہے تو آسمان سے ایک فرشتہ پکار کر یہ کہتا ہے کہ اے شخص!تو اچھا ہے اور تیرا چلنا اچھا ہے اورتونے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الجنائز،باب ماجاء فی عیادۃالمریض،الحدیث:۹۷۱،ج۲، ص۲۹۰

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الجنائز،باب عیادۃالمریض...الخ،الحدیث:۱۵۵۲،ج۱، ص۲۹۸
Flag Counter