Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
166 - 243
یَارَسُوْلَ اللہِ تُخْبِرْنَا مَنْ ھُمْ قَالَ ھُمْ قَوْمٌ تَحَابُّوْا بِرَوْحِ اللہِ عَلٰی غَیْرِ اَرْحَامٍ بَیْنَھُمْ وَلَا اَمْوَالٍ یَّتَعَاطُوْنَھَا فَوَاللہِ اِنَّ وُجُوْھَہُمْ لَنُوْرٌ وَاِنَّھُمْ لَعَلٰی نُوْرٍ لَا یَخَافُوْنَ اِذَا خَافَ النَّاسُ وَلَا یَحْزَنُوْنَ اِذَا حَزِنَ النَّاسُ وَقَرَأَھٰذِہِ الاْٰیَۃَ:اَ لَآ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ (1) رواہ ابوداود۔(2)
 (مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۲۶)

    حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایابے شک اللہ عزوجل کے بندوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جونہ انبیاہیں نہ شہدامگراللہ تعالی کی طرف سے اُن کوملنے والے مرتبوں پرانبیاعلیہم السلام اور شہداعلیہم الرحمۃ رشک کریں گے تو لوگوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ! عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہم لوگوں کو خبر دیجئے کہ یہ کون لوگ ہوں گے؟ تو ارشاد فرمایا کہ یہ وہ قوم ہوگی جو اللہ عزوجل کی محبت کے ساتھ ایک دوسرے سے محبت کرتے رہے ہوں گے۔ بغیر اس کے کہ ان لوگوں کے درمیان کوئی رشتہ داری ہوگی نہ یہ لوگ آپس میں مال و سامان کالین دین کرتے رہے ہوں گے توبخداان لوگوں کے چہرے(قیامت کے دن)نورہوں گے اور یقینا یہ لوگ نور کے اوپر ہوں گے اور جب سب لوگ خوف زدہ ہوں گے اس وقت یہ لوگ بلا خوف ہوں گے اور جب لوگ غمگین ہوں گے تو ان لوگوں کو کوئی غم نہیں ہو گا۔ پھر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے یہ آیت پڑھی کہ''خبردار ! اللہ کے اولیاء نہ ان پر کوئی خوف ہوگا نہ یہ لوگ غمگین ہوں گے۔''اس حدیث کو ابوداود نے روایت کیا ہے۔
تشریحات و فوائد
 (۱) اللہ ہی کے لیے محبت اور اللہ ہی کے لیے دشمنی، اس کو عربی زبان میں
اَلْحُبُّ فِی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ترجمہ کنزالایمان:سن لو بیشک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم۔ (پ۱۱،یونس:۶۲) 

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب الحب فی اللہ...الخ،الحدیث:۵۰۱۲،ج۲، ص۲۱۹
Flag Counter