Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
165 - 243
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی  خدمت میں تھا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ بے شک جنت میں یاقوت کے چند ایسے ستون ہیں کہ ان کے اوپر زبر جد کے بالا خانے ہیں جن کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارا چمکتا ہے تو لوگوں نے عرض کیا کہ ان بالا خانوں میں کون لوگ رہیں گے؟ تو ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جو اللہ عزوجل کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے ہیں اور اللہ عزوجل ہی کے لیے ایک دوسرے کی ہم نشینی کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

حدیث:۳
    عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ اَحَبَّ لِلّٰہِ وَاَبْغَضَ لِلّٰہِ وَاَعْطٰی لِلّٰہِ وَمَنَعَ لِلّٰہِ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ الْاِیْمَانَ۔رواہ ابوداود (1)
 			                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۴)

    حضرت ابواُمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایا ہے کہ جس نے اللہ عزوجل کے لیے محبت کی اور اللہ عزوجل کے لیے دشمنی کی اور اللہ عزوجل کے لیے کچھ دیا اور اللہ عزوجل کے لیے منع کردیا تو اس نے ایمان کو کامل بنالیا۔ اس حدیث کو ابوداود نے روایت کیا ہے۔

حدیث:۴
    عَنْ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ مِنْ عِبَادِ اللہِ لَاُنَاسًا مَا ھُمْ بِاَنْبِیَاءِ وَلَاشُھَدَاءَ یَغْبِطُھُمُ الْاَنْبِیَاءُ وَالشُّھَدَاءُ بِمَکَانِھِمْ مِنَ اللہِ قَالُوْا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الایمان،الفصل الثانی،الحدیث:۳۰،ج۱،ص۷ ۲
Flag Counter