پڑھ لیا تو اللہ تعالیٰ اس سے تکلیفوں کے ستر دروازے دفع فرمادے گا کم سے کم یہ کہ محتاجی اس کے پاس نہیں آئے گی۔(1) (مشکوٰۃ،ج،ص۲۰۲)
حدیث:۱۳
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ
لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاﷲِ
ننانوے بیماریوں کی دوا ہے، سب سے کم دوا یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے کو کوئی رنج وغم نہیں ہوتا ۔(2)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۲)
اور دوسری روایت میں ہے کہ
لَاحَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ
عرش کے نیچے کا ایک کلمہ اور جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے جب کوئی بندہ اس کو پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا بندہ میرا فرماں بردار ہوگیا اور اس نے اپنا سب کچھ میرے سپرد کردیا۔(3)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۲)
حدیث:۱۴
حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۳۱۹،ج۱، ص۴۳۴
2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۳۲۰،ج۱، ص۴۳۴
3۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۳۲۱،ج۱، ص۴۳۴