| بہشت کی کنجیاں |
سے پہلے مرجائے تو وہ جنتی ہے اور جو شخص یقین رکھتے ہوئے رات میں اس دعا کو پڑھ لے اور صبح ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو وہ جنتی ہے۔بخاری نے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۶)
حدیث:۱۰
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا پڑھتے:'' اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیٰی وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ المَصِیْرُ ''
اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام جب شام کرتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے:
'' اَللّٰھُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیٰی وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ ''
اس حدیث کو ترمذی و ابوداودو ابن ما جہ نے روایت کیا ہے۔(2) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۹)
حدیث:۱۱
حضرت ابان بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایاکہ جو بندہ ہر دن کی صبح میں اورہر رات کی شام میں تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لے تو دن اوررات میں کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہونچا سکتی :بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۔
اس حدیث کو ترمذی وابن ما جہ وابو داود نے روایت کیا ہے ۔(3)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۹)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب الاستغفار والتوبۃ،الحدیث۲۳۳۵،ج۱، ص۴۳۶ 2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب مایقول عند...الخ،الحدیث۲۳۸۹،ج۱، ص۴۴۶ 3۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب مایقول عند...الخ،الحدیث۲۳۹۱،ج۱، ص۴۴۷