| بہشت کی کنجیاں |
گااورکوئی اس سے زیادہ فضیلت والاعمل نہیں کرسکتامگروہ شخص جواس دعاکوایک سوسے زیادہ مرتبہ پڑھے۔ اس حدیث کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔(1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۱)
حدیث:۸
حضرت بلال بن یسار بن زیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے باپ نے میرے دادا سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے یہ دعا پڑھی اس کے سب گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ جہاد سے بھاگا ہو۔اَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔
اس حدیث کو ترمذی اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔(2)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۵)
حدیث:۹
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سید الاستغفار یہ ہے:اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
جو شخص اس دعا کو یقین رکھتے ہوئے دن میں پڑھ لے اور اسی دن رات آنے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۳۰۲،ج۱، ص۴۳۱ 2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب الاستغفار والتوبۃ،الحدیث۲۳۵۳،ج۱، ص۴۳۹