Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
159 - 243
اللہِ الْعَظِیْمِ۔ (1)
یہ حدیث بخاری و مسلم میں ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۰)

حدیث:۵ 

    حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے یہ پوچھا گیا کہ کون سا کلام افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ وہ کلام جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں کے لیے چن لیا ہے۔ یعنی
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ۔
اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔(2)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۰)

حدیث:۶

     حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص یہ دعا پڑھے گا جنت میں اس کے لیے ایک درخت لگادیا جائے گا۔
سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ۔
اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔(3)

                        (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۰)

حدیث:۷

     حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو دن میں سو مرتبہ
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیْرٌ
پڑھ لے گا اس کو دس غلاموں کے آزاد کرنے کا ثواب ملے گااوراس کے لیے ایک سونیکیاں لکھی جائیں گی اوراس کے ایک سوگناہ معاف کردئیے جائیں گے اور دن بھر یہاں تک کہ شام ہوجائے وہ شیطان سے محفوظ رہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۲۹۸،ج۱، ص۴۳۰

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۳۰۰،ج۱، ص۴۳۰

3۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۲۹۸،ج۱، ص۴۳۱
Flag Counter