Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
158 - 243
پڑھو اس میں کوئی حرج نہیں۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۰)

حدیث:۲

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ
کو میں پڑھوں یہ مجھ کو ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع کرتا ہے۔ (2)

                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۰)

حدیث:۳ 

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص دن بھر میں ایک سو مرتبہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہ
 پڑھ لے گا اس کے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے اگرچہ وہ گناہ سمندر کے جھاگ کے مثل ہوں (یعنی بہت زیادہ ہوں)۔ اس حدیث کو بخاری ومسلم نے روایت کیا ہے۔(3)

                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۰)

حدیث:۴

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ دو کلمے ہیں کہ زبان پر بہت ہی ہلکے ہیں اور میزانِ عمل میں بہت بھاری ہیں اورر حمن کو بہت محبوب ہیں:
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۲۹۴،ج۱، ص۴۲۹

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۲۹۵،ج۱، ص۴۳۰

3۔۔۔۔۔۔ مشکاۃالمصابیح،کتاب الدعوات،باب ثواب التسبیح...الخ،الحدیث۲۲۹۶،ج۱، ص۴۳۰
Flag Counter