حدیث:۱۱
حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ گناہ سے توبہ کرنے والا مثل اس شخص کے گناہوں سے پاک ہوجاتاہے جس نے گناہ کیا ہی نہیں ۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۷)
حدیث:۱۲
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے نامہ اعمال میں زیادہ سے زیادہ استغفار ہو اس کے لیے مبارک بادی ہے۔(2)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۶)
تشریحات و فوائد
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے گناہوں سے بہت ناراض ہوتا ہے لیکن اگر بندہ خداعزوجل کے حضوراپنے گناہوں کااقرارکرکے توبہ واستغفارکرلے تووہ ایسا ارحم الراحمین ہے کہ نہ صرف اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف فرمادیتا ہے بلکہ وہ اپنے فضل و کرم کا اس درجہ اظہار فرماتا ہے کہ