حدیث:۷
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہمانے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ میرے بارے میں جو بندہ یہ یقین رکھتا ہے کہ میں گناہ بخش دینے کی قدرت رکھتاہوں تو میں اس بندے کو بخش دیتاہوں اورمیں کوئی پرواہ نہیں کرتا ہوں جب تک کہ وہ میرے ساتھ شرک نہ کرے۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۴)
حدیث:۸
حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے گناہ کر کے خدا سے استغفار کر لیا تو وہ گناہ پر اڑ جانے والا نہیں کہلائے گا اگرچہ دن بھر میں وہ اس گناہ کو ستر مرتبہ کرڈالے۔(2) اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۴)
حدیث:۹
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں دو دوست تھے ایک عبادت کرنے میں بڑی محنت کرتاتھااوردوسرایہی کہتارہتاتھاکہ میں گنہگار ہوں۔توعبادت گزار اس سے کہنے لگا کہ تو گناہ چھوڑدے تو وہ بولاکہ تم میرا معاملہ میرے رب پر چھوڑ دو ۔ ایک دن ایساہواکہ عبادت گزارنے اپنے گنہگاردوست کوایک بہت بڑاگناہ کرتے ہوئے دیکھا تو اس نے کہا کہ تو گناہ کر نا چھوڑدے ۔ اس پر جواب میں گنہگار نے یہ کہہ دیا کہ تم میرا معاملہ میرے رب پر چھوڑدوکیا تم میرے نگراں اورنگہبان بنا کر بھیجے گئے ہو ؟یہ سن کر