اس گاؤں کی طرف آگے بڑھ چکا تھالہٰذااللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا۔(1)یہ حدیث بخاری و مسلم میں ہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۳)
حدیث:۳
حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان نے خدا سے یہ کہا کہ اے میرے رب !تیری عزت کی قسم!جب تک انسانوں کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں میں ہمیشہ ان انسانوں کوبہکاتااورگمراہ کرتارہوں گا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مجھ کو میری عزت وجلال اوربلندی رتبہ کی قسم ہے کہ جب تک وہ انسان مجھ سے استغفارکرتے رہیں گے میں ان کو ہمیشہ بخشتارہوں گا۔(2)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۴)
حدیث:۴
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہے کہ بندہ جب گناہ کر کے خداکے حضور اپنی خطاؤں کااقرارکرکے توبہ کرلیتاہے تواللہ تعالیٰ اس کی توبہ کوقبول فرمالیتاہے۔(3)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۰۳)
حدیث:۵
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بندہ جب گناہ کر کے یہ کہہ دیتاہے کہ اے میرے رب ! میں نے گناہ کرلیا تو مجھے بخش دے تو اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ کیا میرا بندہ اس بات