ذریعے سے ایصال ثواب کرتے رہیں تو اولاد کے استغفار وفاتحہ دلانے سے ماں باپ کو فائدہ پہنچتا ہے کہ جنت میں ان کے درجات بلند کردیئے جاتے ہیں۔
(۴) اللہ تعالیٰ کا ذکر مؤمن کے لیے بہت بڑے اجرو ثواب کاباعث ہے اس بارے میں چند حدیثوں کے تراجم پڑھ لیجئے۔
حدیث:۱
رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو قوم بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتی ہے تو فرشتے ان کو چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں اور خدا عزوجل کی رحمت اُن کو ڈھانپ لیتی ہے اور اُن لوگوں پر سکینہ (روح کا سکون،دل کا اطمینان)نازل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے مقربین میں ان کا تذکرہ فرماتا ہے۔(1) اس حدیث کو مسلم نے روایت کیاہے۔(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۹۶)
حدیث:۲
ایک مرتبہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم مکہ مکرمہ کے راستے میں چل رہے تھے۔ جب آ پ کا گزر ''جمدان '' نامی پہاڑکے پاس ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اے لوگو! چلے چلویہ ''جمدان''ہے اور سن لو کہ جو ممتاز لوگ ہیں وہ قربِ خداوندی پالینے میں دوسروں سے آگے بڑھ گئے ہیں تو لوگوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ!عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ممتاز لوگ کون ہیں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ وہ مرد جو اللہ تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرتے رہتے ہیں اور وہ عورتیں جو خدا عزوجل کا ذکر کثرت سے کرتی رہتی ہیں۔(2)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص)