| بہشت کی کنجیاں |
سَلَّمَ مَنْ قَرَأَ حَرْفًا مِّنْ کِتَابِ اللہِ فَلَہٗ بِہٖ حَسَنَۃٌ وَالْحَسَنَۃُ بِعَشَرِ أَمْثَا لِھَا لَا اَقُوْلُ ''الم'' حَرْفٌ بَلْ اَلِفٌ حَرْفٌ وَلَامٌ حَرْفٌ وَمِیْمٌ حَرْفٌ۔رواہ الترمذی والدارمی(1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۸۲)
حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اللہ عزوجل کی کتاب میں سے ایک حرف کو پڑھا اس کو ایک نیکی ملے گی اور یہ ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہو گی۔ میں نہیں کہتا کہ ''الم'' ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے اور لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔ اس حدیث کو ترمذی و دارمی نے روایت کیا ہے۔
حدیث:۶عَنْ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَیْکُمْ بِتَعْلِیْمِ الْقُرْآنِ وَکَثْرَۃِ تِلَاوَتِہٖ تَنَالُوْنَ بِہٖ الدَّرَجَاتِ الْعُلیٰ وَکَثْرَۃَ عَجَائِبِہٖ فِی الْجَنَّۃِ (2)
(کنز العمال،ج۲،ص۱۸۶)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن کی تعلیم اور بکثرت اس کی تلاوت کو اپنے لیے لازم کرلو اس کے ذریعہ تم بڑے بڑ ے درجات اور اس کے عجائب کی کثرت کو جنت میں پاجاؤ گے۔تشریحات و فوائد
(۱)احادیث مذکورہ بالاسے ثابت ہوتاہے کہ قرآن مجیدکی تلاوت کرنے والاخصوصاً
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب فضائل القرآن،الفصل الثانی،الحدیث۲۱۳۷،ج۱، ص۴۰۲ 2۔۔۔۔۔۔کنزالعمال،کتاب الاذکا ر،الحدیث:۲۳۶۵،ج۱،ص۲۶۶بتقدیم وتاخیر فی بعض الفاظ