Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
113 - 243
یَقُوْلُ لَہُ الرَّبُّ یَاعَبْدِیْ اُدْخُلْ عَلٰی یَمِیْنِکَ الْجَنَّۃَ۔رواہ الترمذی(1)
                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۸۸)

    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ جو شخص اپنے بچھونے پر سونے کا ارادہ کرے تو اپنی دا ہنی کروٹ پر سوئے پھر ایک سو مرتبہ
قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ
پڑھے تو قیامت کے دن اس سے اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے میرے بندے! تو اپنی دا ہنی طرف سے جنت میں داخل ہوجا۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔

حدیث:۴
    عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا یَقْرَأُ قُلْ ہُوَاللہُ اَحَدٌ فَقَالَ وَجَبَتْ قُلْتُ وَمَا وَجَبَتْ فَقَالَ الْجَنَّۃُ۔رواہ مالک والترمذی والنسائی(2)
 (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۸۸)

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیاہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ایک مردکو
قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ
پڑھتے ہوئے سناتوآپ نے فرمایاکہ واجب ہوگئی۔ تومیں نے کہاکہ کیاچیزواجب ہوگئی ؟توآپ نے فرمایاکہ جنت واجب ہوگئی۔

اس حدیث کوامام مالک اورترمذی اورنسائی نے روایت کیاہے۔

حدیث:۵
عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب فضائل القرآن،الفصل الثانی،الحدیث:۲۱۵۹،ج۱، ص۴۰۶

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب فضائل القرآن،الفصل الثانی،الحدیث:۲۱۶۰،ج۱، ص۴۰۶
Flag Counter