Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
112 - 243
    عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قرآن پڑھنے والے سے (جنت میں )کہا جائے گا کہ توقرآن پڑھتا جااور اُوپر چڑھتا چلا جا اور جس طرح تو دنیا میں ٹھہر ٹھہرکر پڑھتا تھا اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جس جگہ تو آخری آیت پڑھے گا وہی تیری منزل ہے۔

اس حدیث کو امام احمد وترمذی و ابوداود و نسائی نے روایت کیا ہے۔

حدیث:۲
    عَنْ مُعَاذِنِ الْجُھَنِّیِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَعَمِلَ بِمَا فِیْہٖ اُلْبِسَ وَالِدَاہٗ تَاجًا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ضَوْءُ ہٗ اَحْسَنُ مِنْ ضَوْءِ الشَّمْسِ فِیْ بُیُوْتِ الدُّنْیَا لَوْکَانَتْ فِیْکُمْ فَمَا ظَنُّکُمْ بِالَّذِیْ عَمِلَ بِھٰذَا۔رواہ احمد وابوداود (1)
 (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۸۶)

    حضرت معاذ جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص قرآن کو پڑھے اور قرآن کے احکام پر عمل کرے تو اس کے ماں باپ کو قیامت کے دن ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی دنیا میں سورج کی روشنی سے زیادہ اچھی ہوگی تو تمہارا اس شخص کے بارے میں کیا گمان ہے جو قرآن پر عمل کرے۔ اس حدیث کو امام احمد و ابوداود نے روایت کیا ہے۔

حدیث:۳
    عَنْ اَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اَرَادَ اَنْ یَّنَامَ عَلٰی فِرَاشِہٖ فَنَامَ عَلٰی یَمِیْنِہٖ ثُمَّ قَرَءَ مِائَۃَ مَرَّۃٍ قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌاِذَاکَانَ یَوْمُ الْقِیٰمَۃِ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب فضائل القرآن،الفصل الثانی،الحدیث۲۱۳۹،ج۱، ص۴۰۳
Flag Counter