| بہشت کی کنجیاں |
بہرحال عشرہ ذوالحجہ اعمال صالحہ کرنے کابہترین وقت ہے اس لیے ان دنوں میں عمل صالح کرناجنت میں لے جانے والے اعمال میں سے ہے اورخداوند قدوس کو بہت زیادہ محبوب ہے، چنانچہ ایک حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ذوالحجہ کے دس دنوں میں عبادت کرنا جس قدر اللہ تعالیٰ کو پسند ہے اور کسی دنوں میں عبادت کرنا اس قدر پسند نہیں۔ عشرہ ذوالحجہ کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزے کے برابر ہے اور عشرہ ذوالحجہ کی ہر رات کا قیام شبِ قدر کے قیام کے برابر ہے۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۲۸)(۱۸) قربانی
قربانی کے فضائل میں ترمذی و ابن ما جہ کی یہ حدیث بہت زیادہ عبرت خیز ہے اس کو بغور پڑھ کر اس پر عمل کرکے جنت میں جانے کا سامان کیجئے۔
عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا عَمِلَ ابْنُ اٰدَمَ مِنْ عَمَلٍ یَوْمَ النَّحْرِ اَحَبُّ اِلَی اللہِ مِنْ اِھْرَاقِ الدَّمِ وَاِنَّہٗ لَیَأْتِیْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ بِقُرُوْنِھَا وَاَشْعَارِھَا وَاَظْلَافِھَا وَاِنَّ الدَّمَ لَیَقَعُ مِنَ اللہِ بِمَکَانٍ قَبْلَ اَنْ یَّقَعَ بِالْاَرْضِ فَطِیْبُوْا بِھَا نَفْسًا۔رواہ الترمذی وابن ماجہ (2)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے مروی ہے، انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ یوم النحرکے دن ابن آدم کاکوئی عمل خون
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الصوم،باب ماجاء فی العمل...الخ،الحدیث۷۵۸،ج۲، ص۱۹۲ 2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الصلاۃ،باب فی الاضحیۃ،الحدیث:۱۴۷۰،ج۱،ص ۲۸۳