| بہشت کی کنجیاں |
حج و عمرہ بھی ان اعمال میں سے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے جنت کی خوشخبری دی ہے۔چنانچہ حج و عمرہ کے فضائل میں چندحدیثیں حسب ذیل ہیں: حدیث:۱
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ لِلّٰہِ فَلَمْ یَرْفُثْ وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَیَوْمٍ وَلَدَتْہٗ اُمُّہٗ۔متفق علیہ(1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۲۱)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو اللہ عزوجل کے لیے حج کرے اور جماع کے متعلق کوئی بات نہ کرے اور کوئی فسق نہ کرے تو وہ لوٹے گا اس دن کے مثل کہ اس کی ماں نے اُس کو جنا تھا۔ یہ حدیث بخاری و مسلم میں ہے۔حدیث:۲
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اَلْعُمْرَۃُ اِلَی الْعُمْرَۃِ کَفَّارَۃٌ لِمَا بَیْنَھُمَا وَالْحَجُّ الْمَبْرُوْرُ لَیْسَ لَہٗ جَزَاءٌ اِلَّا الْجَنَّۃُ(2)
(بخاری،ج۱،ص۲۳۸)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،انہوں نے کہا کہ رسول اللہــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب المناسک،الفصل الاول،الحدیث:۲۵۰۷،ج۱،ص۴۶۷ 2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب العمرۃ،باب العمرۃ...الخ،الحدیث:۱۷۷۳،ج۱،ص۵۸۶