Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
103 - 243
عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور کے لئے جنت کے سوا کوئی جزاء ہی نہیں۔

حدیث:۳
    عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّہٗ قَالَ اَلْحَاجُّ وَالْعُمَّارُ وَفْدُ اللہِ اِنْ دَعَوْہٗ اَجَابَہُمْ وَاِنِ اسْتَغْفَرُ وْہٗ غَفَرَ لَھُمْ(1)
(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۲۳)

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حج و عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اگر یہ لوگ اس سے دعامانگیں گے تووہ قبول کریگااوراگراس سے بخشش طلب کریں گے تو وہ بخش دے گا۔

حدیث:۴
    عَنْ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَابِعُوْا بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ فَاِنَّھُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَالذُّ نُوْبَ کَمَا یَنْفِی الْکِیْرُ خَبَثَ الْحَدِیْدِ وَالذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ وَلَیْسَ لِلْحَجَّۃِ الْمَبْرُوْرَۃِ ثَوَابٌ اِلَّا الْجَنَّۃَ(2)
                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۲۲)

    حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ حج و عمرہ یکے بعد دیگر کرتے رہو، اس لیے کہ یہ دونوں محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کردیتے ہیں جیسے کہ بھٹی لوہے اور سونے چاندی کے میل کو دور کر دیتی ہے اور حج کے لیے جنت کے سوا کوئی ثواب ہی نہیں ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب المناسک،الفصل الثالث،الحدیث:۲۵۳۶،ج۱،ص۴۷۲

2۔۔۔۔۔۔مشکاۃالمصابیح،کتاب المناسک،الفصل الثانی،الحدیث:۲۵۲۴،ج۱، ص۴۷۰
Flag Counter