Brailvi Books

بہشت کی کنجیاں
101 - 243
فرشتوں کی جماعت میں آتے ہیں اور ہر اُس بندے پر جو کھڑا ہو کر یا بیٹھ کر ذکرِ الٰہی کرتا ہو اُس پررحمت نازل کرتے ہیں اورجب عیدالفطرکادن آتاہے تواللہ تعالیٰ ان نیک بندوں کے ذریعے اپنے فرشتوں پر فخر کا اظہار فرماتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ اے میرے فرشتو! بتاؤ اُس مزدور کی کیا جزا ہے جس نے اپنا کام پور اپورا کرلیا ہو؟ تو فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اُس کی یہی جزا ہے کہ اس کی پوری پوری مزدوری اُس کو دے دی جائے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندوں اور بندیوں نے میرے فرض کو پورا کرلیا پھر وہ نکل کر بآواز بلند مجھ سے دعا مانگ رہے ہیں تو میری عزت و جلال اور میرے کرم اور میرے بلند مرتبہ کی قسم ہے کہ میں ضرور ضرور اُن کی دعاؤں کو قبول کروں گا۔ پھر فرماتا ہے کہ میرے بندو! اپنے گھر وں کو لوٹ جاؤ، یقین رکھو کہ میں نے تم لوگوں کو بخش دیااورتمہاری برائیوں کوخوبیاں بنادیا۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب اِس حال میں گھر کو لوٹتے ہیں کہ اُن کی مغفرت ہوچکی ہوتی ہے۔(1)

                        (مشکوٰۃ،ج۱،۱۸۲)
تشریحات و فوائد
    شبِ قدر رمضان شریف کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ہے۔ لہٰذا اِن راتوں میں جاگ کراورعبادت میں مصروف رہ کرشبِ قدرکوتلاش کرناچاہیے یہ مبارک رات جس کو مل گئی اس کی مغفرت ہوجائے گی اور اُس کو جنت نصیب ہو گی ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔شعب الایمان،باب فی الصیام،الحدیث۳۷۱۷،ج۳،ص۳۴۳
Flag Counter