| بہارِشریعت حصّہ نہم (9) |
اور ذی رحم محرم کا مال دوسرے کے یہاں تھا وہاں سے چورایا تو قطع ہے۔ شوہر نے عورت کے یہاں سے یا عورت نے شوہر کے یہاں سے یا غلام نے اپنے مولیٰ یامولیٰ کی زوجہ کے یہاں سے یا عورت کے غلام نے اوس کے شوہر کے یہاں چوری کی تو قطع نہیں۔ یوہیں تاجروں کی دوکانوں سے چورانے میں بھی قطع نہیں ہے جبکہ ایسے وقت چوری کی کہ اوس وقت لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت ہے۔(1) (درمختار)
مسئلہ ۱۵: مکان جب محفوظ ہے تو اب اس کی ضرورت نہیں کہ وہاں کوئی محافظ مقرر ہو اور مکان محفوظ نہ ہو تو محافظ کے بغیر حفاظت نہیں مثلاً مسجد سے کسی کی کوئی چیز چورائی تو قطع نہیں مگر جبکہ اوس کا مالک وہاں موجود ہو اگرچہ سورہا ہو یعنی مالک ایسی جگہ ہو کہ مال کو وہاں سے دیکھ سکے۔ یوہیں میدان یا راستہ میں اگر مال ہے اور محافظ وہاں پاس میں ہے تو قطع ہے ورنہ نہیں۔ (2) (درمختار، عالمگیری)
مسئلہ ۱۶: جو جگہ ایک شے کی حفاظت کے لیے ہے وہ دوسری چیز کی حفاظت کے لیے بھی قرار پائے گی مثلاً اصطبل سے اگر روپے چوری کئے تو قطع ہے اگرچہ اصطبل روپے کی حفاظت کی جگہ نہیں۔(3) (عالمگیری)
مسئلہ ۱۷: اگر چند بار کسی نے چوری کی تو بادشاہ اسلام اُسے سیاسۃًقتل کرسکتا ہے۔(4) (درمختار)ہاتھ کاٹنے کا بیان
مسئلہ۱: چور کا دہنا ہاتھ گٹے(5) سے کاٹ کر کھولتے تیل میں داغ دینگے (6)اور اگر موسم سخت گرمی یا سخت سردی کا ہو توابھی نہ کاٹیں بلکہ اُسے قید میں رکھیں۔ گرمی یا سردی کی شدت جانے پر کاٹیں۔ تیل کی قیمت اور کاٹنے والے اور داغنے والے کی اجرت اور تیل کھولانے کے مصارف (7)سب چور کے ذمہ ہیں اور اس کے بعد اگر پھر چوری کرے تو اب بایاں پاؤں گٹے سے کاٹ دیں گے اس کے بعد پھر اگر چوری کرے تو اب نہیں کاٹیں گے بلکہ بطور تعزیر ماریں گے اور قید میں رکھیں گے یہاں تک کہ توبہ کرلے یعنی اُس کے بُشرہ(8) سے یہ ظاہر ہونے لگے کہ سچے دل سے توبہ کی اور نیکی کے آثار نمایاں ہوں۔(9) (درمختار وغیرہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب السرقۃ،ج ۶،ص،۱۵۳ تا ۱۵۶. 2۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب السرقۃ،الباب الثانی فی مایقطع ومالا ...إلخ،الفصل الأول ،ج۲،ص۱۷۹. و''الدرالمختار''،کتاب السرقۃ،ج ۶،ص ۱۵۸. 3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب السرقۃ،الباب الثانی فی مایقطع ومالا ...إلخ،الفصل الأول ،ج۲،ص۱۷۹. 4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب السرقۃ،ج ۶،ص۱۶۵.
5۔۔۔۔۔۔کلائی۔ 6۔۔۔۔۔۔ہاتھ کے کٹے ہوئے حصے کو کھولتے تیل سے جلا دیں گے ۔ 7۔۔۔۔۔۔اخراجات۔ 8۔۔۔۔۔۔چہرہ۔
9۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب السرقۃ،باب کیفیۃ القطع...إلخ،ج ۶ص،۱۶۷،۱۶۶،وغیرہ.