یوہیں کتب تفسیر وحدیث وفقہ ونحو ولغت و اشعار میں بھی قطع نہیں۔ (1)(عالمگیری، ردالمحتار)
مسئلہ ۱۰: حساب کی بہیاں(2) اگر بیکار ہوچکی ہیں اور وہ کاغذات دس درم کی قیمت کے ہیں تو قطع ہے، ورنہ نہیں۔(3)(درمختار)
مسئلہ ۱۱: آزاد بچہ کو چورایا اگرچہ زیور پہنے ہوئے ہے ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ یوہیں اگر بڑے غلام کو جو اپنے کوبتاسکتا ہے چورایا تو قطع نہیں، اگرچہ سونے یا بیہوشی یا جنون کی حالت میں اسے چورایا ہو اور اگر ناسمجھ غلام کو چُرایا تو قطع ہے۔(4)(عالمگیری وغیرہ)
مسئلہ ۱۲: ایک شخص کے دوسرے پر دس درم آتے تھے قرض خواہ نے قرضدار کے یہاں سے روپے یا اشرفیاں چورا لیں تو قطع نہیں اور اگر اسباب (5) چورایا اور کہتا ہے کہ میں نے اپنے روپے کے معاوضہ میں لیا یا بطور رہن اپنے پاس رکھنے کے لیے لایا تو قطع نہیں۔(6) (عالمگیری)
مسئلہ ۱۳: امانت میں خیانت کی یا مال لوٹ لیا یا اُوچک لیا(7) تو قطع نہیں۔ یوہیں قبر سے کفن چورانے میں قطع نہیں اگرچہ قبر مقفل مکان(8) میں ہو بلکہ جس مکان میں قبر ہے اُس میں سے اگر علاوہ کفن کے کوئی اور کپڑا وغیرہ چورایا جب بھی قطع نہیں بلکہ جس گھر میں میت ہو وہاں سے کوئی چیز چورائی تو قطع نہیں، ہاں اگر اس فعل کا عادی ہو تو بطور سیاست (9) ہاتھ کاٹ دیں گے۔ (10) (درمختار)
مسئلہ ۱۴: ذی رحم محرم(11) کے یہاں سے چورایا تو قطع نہیں اگرچہ وہ مال کسی اور کا ہو