Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
395 - 466
 یوہیں اگرقاذف(1)نے قذف سے انکار کیا اور گواہوں سے ثبوت نہ ہوا تو اوس سے حلف نہ لیں گے اور اگر اوس پر حلف رکھا گیا اور اوس نے قسم کھانے سے انکار کر دیا تو حد قائم نہ کرینگے اور اگر گواہوں میں باہم اختلاف ہوا، ایک گواہ قذف کا کچھ وقت بتاتا ہے اور دوسرا گواہ دوسرا وقت کہتا ہے تو یہ اختلاف معتبر نہیں یعنی حد جاری کرینگے۔ اور اگر ایک نے قذف کی شہادت دی اور دوسرے نے اقرار کی یا ایک کہتا ہے مثلاً فارسی زبان میں تہمت لگائی اور دوسرا یہ بیان کرتا ہے کہ اُردو میں تو حد نہیں۔(2) (ردالمحتار)

    مسئلہ ۴: جب اس قسم کا دعویٰ قاضی کے یہاں ہو اور گواہ ابھی نہیں لایا ہے تو تین دن تک قاذف کو محبوس(3) رکھیں گے اور اوس شخص سے گواہوں کا مطالبہ ہوگا اگر تین دن کے اندر گواہ لایا فبہا (4)ورنہ اوسے رہا کردینگے۔ (5)(درمختار) 

    مسئلہ ۵: تہمت لگانے والے پر حد واجب ہونے کے لیے چند شرطیں ہیں۔ جس پر تہمت لگائی وہ (۱)مسلمان،(۲)عاقل،(۳) بالغ،(۴)آزاد،(۵) پارساہو اور(۶)تہمت لگانے والے کا نہ وہ لڑکا ہو، نہ پوتا اور(۷) نہ گونگا ہو،(۸)نہ خصی،(۹) نہ اوس کا عضوتناسل جڑسے کٹا ہو،(۱۰)نہ اوس نے نکاح فاسدکے ساتھ وطی کی اور(۱۱)اگر عورت کو تہمت لگائی تو وہ ایسی نہ ہو جس سے وطی نہ کی جاسکے اور(۱۲)وقتِحدتک وہ شخص محصن ہو، لہٰذا معاذاﷲ قذف کے بعد مرتد ہوگیا یا مجنون یا بوہرا ہوگیایا وطی حرام کی یا گونگا ہوگیا تو حد نہیں۔(6) (درمختار، ردالمحتار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۶:جس عورت کو اس نے تین طلاقیں یا طلاق بائن دی اور زمانہ عدت میں اوس سے وطی کی یا کسی لونڈی سے وطی کی پھر اوس کے خریدنے یا اوس سے نکاح کرنے کا دعویٰ کیا یا مشترک لونڈی تھی اوس سے وطی کی یاکسی عورت سے جبراً(7) زنا کیایا غلطی سے زوجہ کے بدلے دوسری عورت اس کے یہاں رخصت کردی گئی اور اس نے اوس سے وطی کی یا زمانہ کفر میں زنا کیا تھا پھر مسلمان ہوا۔ یا حالتِ جنون میں زنا کیا۔ یا جو باندی اس پر ہمیشہ کے لیے حرام تھی اوس سے وطی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔زنا کی تہمت لگانے والا۔

2۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الحدود،باب حد القذف،ج۶،ص۷۰.

3۔۔۔۔۔۔قید۔

4۔۔۔۔۔۔تو بہتر ۔

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الحدود،باب حد القذف،ج۶،ص۷۱.

6۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الحدود،باب حد القذف،ج۶،ص۷۱ .

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الحدود،الباب السابع فی حدالقذف والتعزیر،ج۵،ص۱۶۰،۱۶۱.

7۔۔۔۔۔۔یعنی زبردستی ۔
Flag Counter