Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
393 - 466
اورنشہ میں بیچا تو بیع نہ ہوئی۔(۷)کسی نے ہوش میں وکیل کیا تھا کہ تو میری عورت کو طلاق دیدے اور نشہ میں اوس کی عورت کو طلاق دی تو طلاق نہ ہوئی۔ (1) (درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۸: بھنگ اور افیون پینے سے نشہ ہو تو حد قائم نہ کرینگے مگر سزا دی جائے اور ان سے نشہ کی حالت میں طلاق دی تو ہوجائے گی جبکہ نشہ کے لیے استعمال کی ہو اور اگر علاج کے طور پر استعمال کی ہو تو نہیں۔ (2)(ردالمحتار) 

    مسئلہ ۱۹: حد ماری جارہی تھی اور بھاگ گیا پھر پکڑ کر لایا گیا اگر تمادی آگئی ہے تو چھوڑدیں گے ورنہ بقیہ پوری کریں اور اگر دوبارہ پھر پی اور حد قائم کرنے کے بعد ہے تو دوسری مرتبہ پھر حد قائم کریں اور اگر پہلے بالکل نہیں ماری گئی یا کچھ کوڑے مارے تھے کچھ باقی تھے تو اب دوسری بار کے لیے حد ماریں پہلی اسی میں متداخل(3) ہوگئی۔ (4) (درمختار، ردالمحتار)
حد قذف کا بیان
    اﷲعزوجل فرماتا ہے:
    (وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸﴾ ) (5)
    اور جو لوگ مسلمان مرد اور عورتوں کو ناکردہ باتوں سے ایذا دیتے ہیں اُنھوں نے بہتان اور کھلا ہوا گناہ اوٹھایا۔

    اور فرماتا ہے:
    ( وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَـاْتُوْا بِاَرْبَعَۃِ شُھَدَاءَ فَاجْلِدُوْھُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَۃً وَّلَا تَقْبَلُوْا لَـھُمْ شَھَادَۃً اَبَدًا ج وَاُولٰئِکَ ھُمُ الْفٰسِقُوْنَ o لا اِلَّا الَّذیْنَ تَابُوْا مِنْ م بَعْدِ ذٰلِکَ وَاصْلَحُوْاج فَاِنَّ اللہَ غَفُوۡررَحِیۡم)
   اور جو لوگ پارسا عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں پھر چارگواہ نہ لائیں اون کو اَسی ۸۰ کوڑے مارو اور اون کی گواہی کبھی قبول نہ کرو اور وہ لوگ فاسق ہیں مگر وہ کہ اس کے بعد توبہ کریں اور اپنی حالت درست کرلیں تو بیشک اﷲ (عزوجل) بخشنے والا مہربان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الحدود،باب حدالشرّب المحرّم،مطلب:فی نجاسۃ العرق ...إلخ،ج۶،ص۶۵.

2۔۔۔۔۔۔''ردالمحتار''،کتاب الحدود،باب حدالشرّب المحرّم،مطلب:فی البنج ...إلخ،ج۶،ص۶۶.
3۔۔۔۔۔۔یعنی اب دوسری بارحدمارنے سے پہلی بھی اداہوجائے گی ،علیحدہ سے پہلی کوپورانہیں کیاجائے گا ۔
4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الحدود،باب حدالشرّب المحرّم،مطلب:فی البنج...إلخ،ج۶،ص۶۷.

5۔۔۔۔۔۔پ۲۲،الاحزاب:۵۸.

6۔۔۔۔۔۔پ۱۸،النور:۴،۵.
Flag Counter