Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
389 - 466
اورقتل نہ کیا یعنی قتل کرنا منسوخ ہے۔ (1)

    حدیث ۲۰: بخاری و مسلم انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے شراب کے متعلق شاخوں اور جوتیوں سے مارنے کا حکم دیا۔ (2)

    حدیث ۲۱: صحیح بخاری میں سائب بن یزید رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے مروی، کہتے ہیں کہ حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم)کے زمانہ میں اور حضرت ابوبکر کے زمانہ خلافت میں اور حضرت عمر کے ابتدائی زمانہ خلافت میں شرابی لایا جاتا، ہم اپنے ہاتھوں اور جوتوں اور چادروں سے اوسے مارتے پھر حضرت عمر نے چالیس کوڑے کا حکم دیا پھر جب لوگوں میں سرکشی ہوگئی تو اَسی ۸۰ کوڑے کا حکم دیا۔ (3)

    حدیث ۲۲: امام مالک نے ثوربن زید رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ حضرت عمر رضی اﷲتعالیٰ نے حدِ خمر(4)کے متعلق صحابہ سے مشورہ کیا۔ حضرت علی رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے فرمایا: کہ میری رائے یہ ہے کہ اسے اَسی ۸۰ کوڑے مارے جائیں کیونکہ جب پیے گا نشہ ہوگا اور جب نشہ ہوگا، بیہودہ بکے گا اور جب بیہودہ بکے گا، افترا کریگا، لہٰذا حضرت عمر رضی اﷲعنہ نے اَسی ۸۰ کوڑوں کا حکم دیا۔ (5)
 احکام فقہیہ
    مسئلہ ۱: مسلمان ،عاقل ،بالغ، ناطق، غیر مضطر(6) بلا اکراہ شرعی(7) خمر(8) کا ایک قطرہ بھی پیے تو اوس پر حد قائم کی جائے گی جبکہ اوسے اس کا حرام ہونا معلوم ہو۔ کافر یامجنون یا نابالغ یا گونگے نے پی تو حد نہیں۔ یوہیں اگر پیاس سے مرا جاتا تھا اور پانی نہ تھا کہ پی کر جان بچاتا اور اتنی پی کہ جان بچ جائے تو حد نہیں اور اگر ضرورت سے زیادہ پی تو حدہے۔ یوہیں اگر کسی نے شراب پینے پرمجبور کیا یعنی اکراہ شرعی پایا گیاتوحد نہیں۔ شراب کی حرمت کوجانتا ہو اس کی دو ۲صورتیں ہیں ایک یہ کہ واقع میں اوسے معلوم ہوکہ یہ حرام ہے دوسرے یہ کہ دارالاسلام میں رہتا ہو تو اگرچہ نہ جانتا ہوحکم یہی دیا جائیگا کہ اسے معلوم ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''،کتاب الحدود، باب ماجاء من شرب الخمر فاجلدوہ... إلخ، الحدیث:۱۴۴۹،ج۳،ص۱۲۸.

2۔۔۔۔۔۔''صحیح البخاري''،کتاب الحدود، باب ماجاء فی ضرب شارب الخمر، الحدیث:۶۷۷۳،ج۴،ص۳۲۸. 

3۔۔۔۔۔۔''صحیح البخاري''،کتاب الحدود، باب الضرب بالجریدوالثغال،الحدیث:۶۷۷۹،ج۴،ص۳۲۹. 

4۔۔۔۔۔۔ یعنی شراب کی سزا۔

5۔۔۔۔۔۔''الموطأ''،لإمام مالک،کتاب الأشربۃ، باب الحد فی الخمر،الحدیث:۱۶۱۵،ج۲،ص۳۵۱. 

6۔۔۔۔۔۔یعنی انتہائی مجبورنہ ہو۔

7۔۔۔۔۔۔اکراہ شر عی کے بغیر۔

8۔۔۔۔۔۔شراب۔
Flag Counter