Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
388 - 466
    حدیث ۱۶: ابن ماجہ و بیہقی ابودرداء رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہتے ہیں مجھے میرے خلیل صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی: کہ ''خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا، اگرچہ ٹکڑے کر دیے جاؤ، اگرچہ جلا دیے جاؤ اور نماز فرض کو قصداً (1)ترک نہ کرنا کہ جو شخص اسے قصداً چھوڑے، اوس سے ذمہ بری ہے اور شراب نہ پینا کہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔'' (2)

    حدیث ۱۷: ابن حبان و بیہقی حضرت عثمان رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہ فرماتے ہیں: ام الخبائث(شراب) سے بچو کہ گزشتہ زمانہ میں ایک شخص عابد تھا اور لوگوں سے الگ رہتا تھا ایک عورت اُس پر فریفتہ (3)ہوگئی اس نے اوس کے پاس ایک خادمہ کو بھیجا کہ گواہی کے لیے اوسے بُلا کر لا، وہ بُلا کر لائی، جب مکان کے دروازوں میں داخل ہوتا گیا خادمہ بند کرتی گئی جب اندر کے مکان میں پہنچا دیکھا کہ ایک خوبصورت عورت بیٹھی ہے اور اوس کے پاس ایک لڑکا ہے اور ایک برتن میں شراب ہے، اس عورت نے کہا میں نے تجھے گواہی کے لیے نہیں بلایا ہے بلکہ اس لیے بلایا ہے کہ یا اس لڑکے کو قتل کر یا مجھ سے زنا کر یا شراب کا ایک پیالہ پی اگر تو ان باتوں سے انکار کرتاہے تو میں شور کروں گی اور تجھے رسوا کر دونگی۔ جب اوس نے دیکھا کہ مجھے ناچار کچھ کرنا ہی پڑیگا کہا، ایک پیالہ شراب کا مجھے پلا دے جب ایک پیالہ پی چکا تو کہنے لگا اور دے جب خوب پی چکا تو زنا بھی کیا اور لڑکے کو قتل بھی کیا، لہٰذا شراب سے بچو۔ خدا کی قسم! ایمان اور شراب کی مداومت مرد کے سینہ میں جمع نہیں ہوتے، قریب ہے کہ اون میں کا ایک دوسرے کو نکال دے۔ (4)

    حدیث ۱۸: ابن ماجہ و ابن حبان ابو مالک اشعری رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: کہ ''میری امت میں کچھ لوگ شراب پئیں گے اور اوس کا نام بدل کر کچھ اور رکھیں گے اور اون کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے اور گانے والیاں گائیں گی یہ لوگ زمین میں دھنسا دیے جائیں گے اور ان میں کے کچھ لوگ بندر اور سوئربنا دیے جائیں گے۔'' (5)

    حدیث ۱۹: ترمذی و ابو داودنے معاویہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:''جوشراب پیے، اُسے کوڑے مارو اور اگر چوتھی مرتبہ پھر پیے تو اسے قتل کر ڈالو۔''اور یہ حدیث جابر رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ چوتھی بار حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم)کی خدمت میں شراب خوار(6) لایا گیا، اُسے کوڑے مارے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔ جان بوجھ کر۔

2۔۔۔۔۔۔''سنن ابن ماجہ''، أبواب الفتن، باب الصبر علی البلائ، الحدیث: ۴۰۳۴، ج۴،ص۳۷۶.

3۔۔۔۔۔۔ عاشق۔

4۔۔۔۔۔۔''صحیح ابن حبان ''،کتاب الاشربۃ، فصل فی الاشربۃ، الحدیث: ۵۳۲۴، ج۷، ص۳۶۷. 

5۔۔۔۔۔۔''سنن ابن ماجہ''، أبواب الفتن، باب العقوبات، الحدیث: ۴۰۲۰، ص۲۷۱۹. 

6۔۔۔۔۔۔ شراب پینے والا۔
Flag Counter