Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
385 - 466
اور پرہیز کرو اور اگر تم اعراض کرو گے تو جان لو کہ ہمارے رسول پر صرف صاف طور پہنچا دینا ہے۔

    شراب پینا حرام ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے گناہ پیدا ہوتے ہیں، لہٰذا اگر اس کو معاصی(1) اور بے حیائیوں کی اصل کہا جائے تو بجا ہے۔ احادیث میں اس کے پینے پر نہایت سخت وعیدیں آئی ہیں، چند احادیث ذکر کی جاتی ہیں۔
احادیث
    حدیث ۱: ترمذی و ابو داود و ابن ماجہ جابر رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''جو چیز زیادہ مقدار میں نشہ لائے، وہ تھوڑی بھی حرام ہے۔'' (2)

    حدیث ۲: ابو داود ام سلمہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) نے مسکر اور مفتر (یعنی اعضا کو سست کرنے والی، حواس کو کند کرنے والی مثلاً افیون) سے منع فرمایا۔ (3)

    حدیث ۳: بخاری و مسلم و ابو داود و ترمذی و نسائی و بیہقی ابن عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے راوی، کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہر نشہ والی چیز خمر ہے (یعنی خمر کے حکم میں ہے) اور ہر نشہ والی چیز حرام ہے اور جو شخص دُنیا میں شراب پیے اور اوس کی مداومت کرتا ہوا مرے اور توبہ نہ کرے، وہ آخرت کی شراب نہیں پیے گا۔'' (4)

    حدیث ۴ـ: صحیح مسلم میں جابر رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی، کہ حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ''ہر نشہ والی چیز حرام ہے، بیشک اﷲتعالیٰ نے عہد کیاہے کہ جو شخص نشہ پیے گا اوسے طینۃ الخبال سے پلائیگا۔'' لوگوں نے عرض کی، طینۃ الخبال کیا چیز ہے؟ فرمایا کہ ''جہنمیوں کا پسینہ یا اون کا عصارہ (نچوڑ)۔'' (5)

    حدیث ۵: صحیح مسلم میں ہے کہ طارق بن سوید رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے شراب کے متعلق سوال کیا حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) نے منع فرمایا۔ اونھوں نے عرض کی، ہم تو اوسے دوا کے لیے بناتے ہیں فرمایا: ''یہ دوا نہیں ہے، یہ تو خود بیماری ہے۔'' (6)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔ یعنی گناہوں۔

2۔۔۔۔۔۔''جامع الترمذي''، ابواب الاشربۃ، باب ماجاء ما اسکر کثیرہ ... إلخ، الحدیث: ۱۸۷۲، ج۳، ص۳۴۳. 

3۔۔۔۔۔۔ ''سنن أبي داود''، کتاب الاشربۃ ،باب النھی عن المسکر، الحدیث: ۳۶۸۶، ج۳، ص۴۶۱. 

4۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب الاشربۃ، باب بیان ان کل مسکر خمرا ... إلخ، الحدیث: ۷۳۔(۲۰۰۳)، ص۱۱۰۹. 

5۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب الاشربۃ، باب بیان ان کل مسکر خمرا ... إلخ، الحدیث: ۷۲۔(۲۰۰۲)، ص۱۱۰۹. 

6۔۔۔۔۔۔ ''صحیح مسلم''، کتاب الاشربۃ، باب تحریم التداوی بالخمر... إلخ، الحدیث: ۱۲۔(۱۹۸۴)، ص۱۰۹۷.
Flag Counter