| بہارِشریعت حصّہ نہم (9) |
تو بیت المال سے دیت دی جائے۔ (1)(درمختار)
مسئلہ ۱۳: گواہوں نے بیان کیا کہ ہم نے قصداً اوس طرف نظر کی تھی تو اس کی وجہ سے فاسق نہ ہونگے اور گواہی مقبول ہے کہ اگرچہ دوسرے کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا حرا م ہے مگر بضرورت جائز ہے، لہٰذا بغرض ادائے شہادت جائز ہے جیسے دائی اور ختنہ کرنے والے اور عمل دینے والے(2) اور طبیب کو بوقت ضرورت اجازت ہے اور اگر گواہوں نے بیان کیا کہ ہم نے مزہ لینے کے لیے نظر کی تھی تو فاسق ہوگئے اور گواہی قابل قبول نہیں۔ (3)(درمختار، بحر)
مسئلہ ۱۴: مرد اپنے محصن ہونے سے انکار کرے تو دومرد یا ایک مرد اور دوعورتوں کی شہادت سے احصان ثابت ہوگا یا اوس کے بچہ پیدا ہوچکا ہے جب بھی محصن ہے اور اگر خلوت ہوچکی ہے اور مرد کہتا ہے کہ میں نے زوجہ سے وطی کی ہے مگر عورت انکار کرتی ہے تو مرد محصن ہے اور عورت نہیں۔(4) (درمختار)شراب پینے کی حد کا بیان
(یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ فَاجْتَنِبُوۡہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۹۰﴾اِنَّمَا یُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّوۡقِعَ بَیۡنَکُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیۡسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمۡ مُّنۡتَہُوۡنَ ﴿۹۱﴾وَاَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاحْذَرُوۡا ۚ فَاِنۡ تَوَلَّیۡتُمْ فَاعْلَمُوۡۤا اَنَّمَا عَلٰی رَسُوۡلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیۡنُ ﴿۹۲﴾ ) (5)
اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور تیروں سے فال نکالنا یہ سب ناپاکی ہیں، شیطان کے کاموں سے ہیں، ان سے بچو تاکہ فلاح پاؤ۔ شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوے کی وجہ سے تمھارے اندر عداوت اور بغض ڈالدے اور تم کو اﷲ (عزوجل) کی یاد اور نماز سے روک دے تو کیا تم ہو باز آنے والے اور اطاعت کرو اﷲ (عزوجل) کی اور رسول کی اطاعت کرو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''، کتاب الحدود،باب الشھادۃعلی الزناوالرجوع عنھا، ج۶،ص۵۶. 2۔۔۔۔۔۔ یعنی حقنہ کرنے والے۔ 3۔۔۔۔۔۔ ''الدرالمختار''،کتاب الحدود،باب الشھادۃ علی الزنٰی ...إلخ،ج۶،ص۵۶،۵۷. و''البحرالرائق''،کتاب الحدود،باب الشھادۃ علی الزنٰی ...إلخ،ج۵،ص۴۰،۴۱. 4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الحدود،باب الشھادۃ علی الزنٰی ...إلخ،ج۶،ص۵۷. 5۔۔۔۔۔۔ پ۷، المائدۃ:۹۰۔۹۲.