| بہارِشریعت حصّہ نہم (9) |
کہ بعضوں کے نزدیک حد قائم کرنے سے اوس گناہ سے پاک ہوجاتاہے اور یہ اتنا برا ہے کہ جب تک توبہ خالصہ نہ ہو، اس میں پاکی نہ ہوگی اور اغلام کو(1) حلال جاننے والا کافر ہے، یہی مذہب جمہور ہے۔ (2)(درمختار، بحر وغیرہما)
مسئلہ ۱۳: کسی کی لونڈی غصب کرلی اور اوس سے وطی کی پھر اوس کی قیمت کا تاوان دیا تو حد نہیں اور اگر زنا کے بعد غصب کی اور تاوان دیا تو حد ہے۔ یوہیں اگر زنا کے بعد عورت سے نکاح کرلیا تو حد ساقط نہ ہوگی۔ (3)(درمختار، عالمگیری)زنا کی گواہی دے کر رجوع کرنا
مسئلہ ۱: جوامرموجب حد ہے وہ بہت پہلے پایاگیا اور گواہی اب دیتا ہے تو اگر یہ تاخیر کسی عذر کے سبب ہے مثلاً بیمار تھا یا وہاں سے کچہری دورتھی یا اوس کو خوف تھا یا راستہ اندیشہ ناک (4) تھا تو یہ تاخیر مضر(5)نہیں یعنی گواہی قبول کرلی جائے گی اور اگر بلا عذر تاخیر کی تو گواہی مقبول نہ ہو گی مگر حدِ قذف (6)میں اگر چہ بلاعذر تاخیر ہو گواہی مقبول ہے اور چوری کی گواہی دی اور تمادی ہوچکی ہے(7)تو حد نہیں مگر چور سے تاوان دلوائیں گے۔ (8)(درمختار)
مسئلہ ۲: اگر وہ مجرم خود اقرار کرے تو اگر چہ تما دی ہوگئی ہو حد قائم ہوگی مگر شراب پینے کا اقرار کرے اور تمادی ہو تو حد نہیں۔ (9)(درمختار)
مسئلہ ۳: شراب پینے کے بعد اتنا زمانہ گزرا کہ مونھ سے بُو اُڑ گئی تو تمادی ہوگئی اور اس کے علاوہ اور وں میں تمادی جب ہوگی کہ ایک مہینہ کا زمانہ گزر جائے۔(10) (تنویر)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1۔۔۔۔۔۔یعنی پیچھے کے مقام میں وطی کرنے کو۔ 2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الحدود، باب الوطء الذی یوجب الحد ...الخ، ج۶، ص۴۵. و''البحرالرائق''،کتاب الحدود،باب الوطء الذی یوجب الحد ...الخ، ج۵،ص۲۷،۲۸،وغیرہما. 3۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''، کتاب الحدود، باب الوطء الذی یوجب الحد ...الخ، ج۶، ص۴۸. و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الغصب،الباب الحادی عشرفیمایلحق العبد المغصوب...إلخ،ج۵،ص۱۴۵.
4۔۔۔۔۔۔ خطرناک۔ 5۔۔۔۔۔۔نقصان دہ۔ 6۔۔۔۔۔۔تہمتِ زناکی حد۔ 7۔۔۔۔۔۔یعنی اتنی مدت گزر چکی ہے جس کے بعد حد نافذ نہیں ہوتی۔
8۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''،کتاب الحدود،باب الشھادۃ علی الزنی والرجوع عنھا،ج۶،ص۵۰. 9۔۔۔۔۔۔المرجع السابق . 10۔۔۔۔۔۔''تنویر الأبصار''،کتاب الحدود،باب الشھادۃ علی الزنی والرجوع عنھا،ج۶،ص۵۱.