اﷲ(عزوجل)و رسول (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم)نے اوسے حرام کیا، وہ قیامت تک حرام رہے گا۔ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''دس(۱۰) عورتوں کے ساتھ زنا کرنا اپنے پروسی کی عورت کے ساتھ زنا کرنے سے آسان ہے۔'' (1)
حدیث ۲۱: حاکم و بیہقی ابن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے راوی، کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''اے جوانانِ قریش! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، زنا نہ کرو، جو شرمگاہوں کی حفاظت کریگا اوس کے لیے جنت ہے۔'' (2)
حدیث ۲۲: ابن حبان اپنی صحیح میں ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''عورت جب پانچوں نمازیں پڑھے اور پارسائی کرے اور شوہر کی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازہ سے چاہے داخل ہو۔'' (3)
حدیث ۲۳: بخاری و ترمذی سہل بن سعد رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''جو شخص اوس چیز کا جو جبڑوں کے درمیان ہے (زبان) اور اوس چیز کا جو دونوں پاؤں کے درمیان ہے (شرمگاہ) ضامن ہو، (کہ ان سے خلاف شرع بات نہ کرے) میں اوس کے لیے جنت کا ضامن ہوں۔'' (4)
حدیث ۲۴: امام احمد و ابن ابی الدنیا و ابن حبان و حاکم عبادہ بن صامت رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہ حضور (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) نے فرمایا: ''میرے لیے چھ۶ چیز کے ضامن ہوجاؤ، میں تمھارے لیے جنت کا ضامن ہوں۔ (۱)بات بولو تو سچ بولو۔ (۲) وعدہ کرو تو پورا کرو۔(۳)تمھارے پاس امانت رکھی جائے تو ادا کرو اور(۴)اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو اور (۵)اپنی نگاہوں کو پست کرو اور(۶)اپنے ہاتھوں کو روکو۔'' (5)
حدیث ۲۵: ترمذی و ابن ماجہ ابن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے راوی، کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جس شخص کو قومِ لوط (6)کا عمل کرتے پاؤ تو فاعل اور مفعول بہ(7) دونوں کو قتل کر ڈالو۔'' (8)