Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
322 - 466
اور جس شاخ پر ہے وہ شاخ مکان سے باہر ہے جب بھی قسم نہیں ٹوٹی۔ (1)(درمختار)

    مسئلہ ۱۶: ایک شخص نے دوسرے سے کہا، خدا کی قسم! تیرے گھر آج کوئی نہیں آئے گا تو گھر والوں کے سوا اگر دوسرا کوئی آیا یا یہ قسم کھانے والا خود اوس کے یہاں گیا تو قسم ٹوٹ گئی۔(2) (عالمگیری)

    مسئلہ ۱۷: قسم کھائی کہ تیرے گھر میں قدم نہ رکھوں گا اس سے مراد گھر میں داخل ہونا ہے نہ کہ صرف قدم رکھنا لہٰذا اگر سواری پر مکان کے اندر گیا یا جوتے پہنے ہوئے جب بھی قسم ٹوٹ گئی اور اگر دروازہ کے باہر لیٹ کر صرف پاؤں مکان کے اندر کر دیے تو قسم نہیں ٹوٹی۔(3) (درمختار) 

    مسئلہ ۱۸: قسم کھائی کہ مسجد سے نہ نکلے گا اگر خود نکلا یا اس نے کسی کو حکم دیا وہ اسے اوٹھا کر مسجد سے باہر لایا تو قسم ٹوٹ گئی اور اگرزبردستی کسی نے مسجد سے کھینچ کر باہر کردیا تو نہیں ٹوٹی اگرچہ دل میں نکالنے پر خوش ہو۔زبردستی کے معنے یہاں صرف اتنے ہیں کہ نکلنا اپنے اختیار سے نہ ہو یعنی کوئی ہاتھ پکڑ کر یا اوٹھا کر باہر کردے اگرچہ یہ نہ جانا چاہتا تو وہ باہر نہ کرسکتا ہو اور اگر اوس نے دھمکی دی اور ڈر کر یہ خود نکل گیا تو قسم ٹوٹ گئی اور اگر زبردستی نکالنے کے بعد پھرمسجد میں گیا اور اپنے آپ باہر ہوا تو قسم ٹوٹ گئی اور مکان سے نہ نکلنے کی قسم کھائی جب بھی یہی احکام ہیں۔ (4)(درمختار،ردالمحتار، عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۹: قسم کھائی کہ میری عورت فلاں شخص کی شادی میں نہیں جائے گی اور وہ عورت اس کے یہاں شادی سے قبل گئی تھی اور شادی میں بھی رہی تو قسم نہ ٹوٹی کہ شادی میں جانا نہ ہوا۔ (5)(درمختار) 

    مسئلہ ۲۰: قسم کھائی کہ تمھارے پاس آؤں گا تو اوس کے مکان یا اوس کی دوکان پر جانا ضرور ہے خواہ ملاقات ہو یا نہ ہو اوسکی مسجد میں جانا کافی نہیں اور اگر اوسکے مکان یا دوکان پر نہ گیا یہاں تک کہ ان میں کا ایک مرگیا تو اوس کی زندگی کے آخر وقت میں قسم ٹوٹے گی کہ اب اوس کے پاس آنا نہیں ہوسکتا۔(6) (درمختار) 

مسئلہ ۲۱: قسم کھائی کہ میں تمھارے پا س کل آؤنگا اگر آنے پر قادر ہوا تو اس سے مراد یہ ہے کہ بیمار نہ ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔''الدر المختار''،کتاب الأیمان ،ج ۵ ،ص ۵۵۹.

2۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الأیمان ،الباب الثالث فی الیمین ...إلخ ،ج ۲،ص۷۰.

3۔۔۔۔۔۔''الدر المختار''،کتاب الأیمان،ج۵،ص۵۷۷.

4۔۔۔۔۔۔'' الدرالمختار''و''ردالمحتار''،کتاب الایمان،باب الیمین فی الدخول...إلخ،مطلب:حلف لایسکن فلانا،ج۵،ص۵۶۷.

و'' الفتاوی الھندیۃ ''،کتاب الأیمان، الباب الرابع فی الیمین ...إلخ، ج۲، ص۷۸.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار'' ،کتاب الأیمان ، ج۵ ، ص ۵۷۲.

6۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق .
Flag Counter