Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
321 - 466
کہ دروازہ بند کرنے پرمکان سے باہر ہو جیسا عموماً مکان کے بیرونی دروازے ہوتے ہیں تو قسم نہیں ٹوٹی اور اگر دروازہ بند کرنے سے چوکھٹ اندر رہے تو قسم ٹوٹ گئی غرض یہ کہ مکان میں جانے کے یہ معنی ہیں کہ ایسی جگہ پہنچ جائے کہ دروازہ بند کرنے کے بعد وہ جگہ اندر ہو۔ (1)(درمختار وغیرہ) 

    مسئلہ ۱۱: ایک قدم مکان کے اندر رکھااور دوسرا باہر ہے یا چوکھٹ پرہے تو قسم نہیں ٹوٹی اگرچہ اندر کا حصہ نیچا ہو۔ یوہیں اگر قدم باہر ہوں اور سراندر یا ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز مکان میں سے اوٹھالی تو قسم نہیں ٹوٹی۔(2) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۱۲: صورت مذکورہ میں اگر چِت(3) یا پَٹ (4)یا کروٹ سے لیٹ کر مکان میں گیا اگر اکثر حصہ بدن کا اندر ہے تو قسم ٹوٹ گئی ورنہ نہیں۔(5) (عالمگیری)

    مسئلہ ۱۳: قسم کھائی تھی کہ مکان میں نہ جائیگا اور دوڑتا ہوا آرہاتھا دروازہ پر پہنچ کر پھسلا اور مکان کے اندر جارہا یا آندھی کے دھکے سے بے اختیار مکان میں جارہا یا کوئی شخص زبردستی پکڑ کر مکان کے اندر لے گیا تو ان سب صورتوں میں قسم نہیں ٹوٹی اور اگر اس کے حکم سے کوئی شخص اسے اوٹھا کر مکان میں لایا یا سواری پر آیا تو ٹوٹ گئی۔(6) (جوہرہ، عالمگیری)مگر پہلی صورت میں کہ بغیر اختیار جانا ہوا ہے اس سے قسم ابھی اس کے ذمہ باقی ہے یعنی اگر مکان سے نکل کر پھرخود جائے تو قسم ٹوٹ جائے گی۔ (7)(درمختار)

    مسئلہ ۱۴: قسم کھائی کہ اس مکان میں داخل نہ ہوگا اور قسم کے وقت وہ اوس مکان کے اندرہے تو جب تک مکان کے اندر ہے قسم نہیں ٹوٹی مکان سے باہر آنے کے بعد پھرجائیگا توٹوٹ جائیگی۔(8) (عالمگیری)

    مسئلہ ۱۵: اگر قسم کھائی کہ اس گھرسے باہر نہ نکلے گااور چوکھٹ پر کھڑا ہوا، اگر چوکھٹ دروازہ سے باہر ہے تو قسم ٹوٹ گئی اور اندر ہے تو نہیں۔ یوہیں اگر ایک پاؤں باہر ہے دوسرا اندر تو نہیں ٹوٹی یا مکان کے اندر درخت ہے اوس پرچڑھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔'' الدر المختار ''،کتاب الأیمان ،ج۵ ،ص ۵۵۹،وغیرہ.

2۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الأیمان ،الباب الثالث فی الیمین ...إلخ ،ج ۲ ،ص ۶۹. 

3۔۔۔۔۔۔پیٹھ کے بل۔

4۔۔۔۔۔۔اوندھا۔

5۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الأیمان ،الباب الثالث فی الیمین ...إلخ ،ج ۲ ،ص ۶۹. 

6۔۔۔۔۔۔''الجوھرۃالنیرۃ''،کتاب الأیمان ، الجزء الثانی ،ص۲۵۶.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأیمان ،الباب الثالث فی الیمین ...إلخ ،ج ۲ ،ص۶۸، ۶۹.

7۔۔۔۔۔۔''الدر المختار ''،کتاب الأیمان،ج ۵ ،ص ۵۶۸.

8۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''، کتاب الأیمان ،الباب الثالث فی الیمین ...إلخ ،ج ۲،ص ۶۹.
Flag Counter