Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
315 - 466
 میں اختیار ہے کہ منّت پوری کرے یا کفارہ دے اور اگر شرط کا ذکرنہ ہو تو منّت کا پورا کرنا ضروری ہے حج یا عمرہ یا روزہ یا نماز یاخیرات یا اعتکاف جس کی منّت مانی ہو وہ کرے۔(1) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۴: منّت میں اگر کسی چیز کو معین نہ کیا مثلاً کہا اگر میرا یہ کام ہوجائے تو مجھ پر منّت ہے یہ نہیں کہا کہ نماز یا روزہ یاحج وغیرہا تو اگر دل میں کسی چیز کو معین کیا ہو تو جو نیت کی وہ کرے اور اگر دل میں بھی کچھ مقرر نہ کیا تو کفارہ دے۔ (2)(بحر) 

    مسئلہ ۵: منّت مانی اور زبان سے منّت کو معین نہ کیا مگر دل میں روزہ کا ارادہ ہے تو جتنے روزوں کا ارادہ ہے اوتنے رکھ لے، اور اگر روزہ کا ارادہ ہے مگر یہ مقرر نہیں کیا کہ کتنے روزے تو تین روزے رکھے۔ اور اگرصدقہ کی نیت کی اور مقرر نہ کیا تو دس مسکین کو بقدر صدقہ فطر (3) کے دے۔ یوہیں اگر فقیروں کے کھلانے کی منّت مانی تو جتنے فقیر کھلانے کی نیت تھی اوتنوں کو کھلائے اور تعداد اوس وقت دل میں بھی نہ ہو تو دس(۱۰) فقیر کھلائے اور دونوں وقت کھلانے کی نیت تھی تو دونوں وقت کھلائے اور ایک وقت کا ارادہ ہے تو ایک وقت اور کچھ ارادہ نہ ہو تو دونوں وقت کھلائے یا صدقہ فطر کی مقدار اون کو دے۔ اور فقیرکو کھلانے کی منّت مانی تو ایک فقیر کو کھلائے یا صدقہ فطر کی مقدار دیدے۔(4) (بحر، عالمگیری وغیرہما) 

    مسئلہ ۶: یہ منّت مانی کہ اگر بیمار اچھا ہوجائے تو میں ان لوگوں کو کھانا کھلاؤں گا اور وہ لوگ مالدار ہوں تو منّت صحیح نہیں یعنی اُسکا پوراکرنا اوس پر ضرور نہیں۔ (5)(بحر) 

    مسئلہ ۷: نماز پڑھنے کی منّت مانی اور رکعتوں کو معین نہ کیا تو دورکعت پڑھنی ضروری ہے اور ایک یا آدھی رکعت کی منّت مانی جب بھی دو پڑھنی ضرور ہے اور تین رکعت کی منّت ہے تو چار پڑھے اور پانچ کی تو چھ پڑھے۔ (6)(عالمگیری) 

    مسئلہ ۸: بے وضو نماز پڑھنے کی منّت مانی تو صحیح نہ ہوئی اور بغیر قراء ت یا ننگے نماز پڑھنے کی منّت مانی تو منّت صحیح ہے، قراء ت کے ساتھ اور کپڑا پہن کر نماز پڑھے۔(7) (عالمگیری)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔'' الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأیمان ، الباب الثانی فیمایکون یمیناومالایکون یمینا...إلخ ، الفصل الثانی ،ج ۲ ،ص۶۵.

2۔۔۔۔۔۔''البحر الرائق ''،کتاب الأیمان ،ج ۴، ص۴۹۹.

3۔۔۔۔۔۔ صدقہ فطرکے برابریعنی نصف صاع گندم یااس کاآٹایااس کی قیمت وغیرہ۔

4۔۔۔۔۔۔''البحرالرائق''،کتاب الأیمان،ج۴،ص۴۹۹.

و''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأیمان،الباب الثانی فیمایکون یمیناومالایکون یمینا...إلخ،الفصل الثانی،ج۲،ص۶۵،وغیرہما.

5۔۔۔۔۔۔'' البحر الرائق '' ،کتاب الایمان ، ج ۴ ، ص ۵۰۰.

6۔۔۔۔۔۔'' الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأیمان ، الباب الثانی فیمایکون یمیناومالایکون یمینا...إلخ ، الفصل الثانی ،ج۲،ص۶۵.

7۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق.
Flag Counter