Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ نہم (9)
303 - 466
    مسئلہ ۱۶: اگر یہ کام کروں تو کافروں سے بدتر ہوجاؤں تو قسم ہے اور اگر کہا کہ یہ کام کرے تو کافر کو اوس پر شرف ہو(1) تو قسم نہیں۔ (2) (عالمگیری)

    مسئلہ ۱۷: اگر کسی کام کی چند قسمیں کھائیں اور اوس کے خلاف کیا تو جتنی قسمیں ہیں اوتنے ہی کفارے لازم ہوں گے مثلاً کہا کہ واﷲ باﷲ (3)میں یہ نہیں کروں گا یا کہا خدا کی قسم، پروردگار کی قسم تو یہ دو قسمیں ہیں۔ کسی کام کی نسبت قسم کھائی کہ میں اسے کبھی نہ کرونگا پھر دوبارہ اوسی مجلس میں قسم کھا کر کہا کہ میں اس کام کو کبھی نہ کروں گا پھر اوس کام کو کیا تو دو کفارے لازم۔ (4)(عالمگیری)

    مسئلہ ۱۸: واﷲاوس سے ایک دن کلام نہ کرونگا۔ خدا کی قسم اوس سے مہینہ بھر کلام نہ کروں گا۔ خدا کی قسم اوس سے سال بھربات نہ کروں گا پھر تھوڑی دیر بعد کلام کیا تو تین کفارے دے اور ایک دن کے بعد بات کی تو دو کفارے اور مہینہ بھر کے بعد کلام کیا تو ایک کفارہ اور سال بھر کے بعد کیا تو کچھ نہیں۔ قسم کھائی کہ فلاں بات میں نہ کہوں گا نہ ایک دن نہ دودن تو یہ ایک ہی قسم ہے جس کی میعاد (5)دو دن تک ہے۔ (6) (عالمگیری)

    مسئلہ ۱۹: دوسرے کے قسم دلانے سے قسم نہیں ہوتی مثلاً کہا تمھیں خدا کی قسم یہ کام کردو تو اس کہنے سے اوس پر قسم نہ ہوئی یعنی نہ کرنے سے کفارہ لازم نہیں ایک شخص کسی کے پاس گیا اوس نے اوٹھنا چاہا اوس نے کہا خداکی قسم نہ اوٹھنا اور وہ کھڑا ہوگیا تو اوس قسم کھانے والے پر کفارہ نہیں۔ (7) (عالمگیری)

    مسئلہ ۲۰: ایک نے دوسرے سے کہا تم فلاں کے گھر کل گئے تھے اوس نے کہا ہاں پھر اوس پوچھنے والے نے کہا خدا کی قسم تم گئے تھے اوس نے کہا ہاں تو اس کا ہاں کہنا قسم ہے۔ ایک نے دوسرے سے کہا کہ اگر تم نے فلاں شخص سے بات چیت کی تو تمھاری عورت کو طلاق ہے اوس نے جواب میں کہا مگر تمھاری اجازت سے تو اوس کے کہنے کامقصد یہ ہوا کہ بغیر اوس کی اجازت کے کلام کریگا تو عورت کو طلاق ہے، لہٰذا بغیر اجازت کلام کرنے سے عورت کو طلاق ہوجائے گی۔(8) (عالمگیری) 

    مسئلہ ۲۱: ایک نے دوسرے سے کہا خدا کی قسم تم یہ کام کروگے اگر اس سے خود قسم کھانا مرادہے تو قسم ہوگئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔۔۔۔۔۔ فضیلت ہو۔

2۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأیمان ، الباب الثانی فیما یکون یمینًا ...إلخ ، الفصل الاول ،ج۲، ص ۵۸.

3۔۔۔۔۔۔یہ الفاظِ قسم ہیں،یعنی اللہ کی قسم،اللہ کی قسم۔

4۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،المرجع السابق، ص۵۶.

5۔۔۔۔۔۔ مدت۔     

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب الأیمان ، الباب الثانی فیما یکون یمینًا ...إلخ ، الفصل الاول ،ج۲،ص۵۷،۵۸.

7۔۔۔۔۔۔المرجع السابق ،ص۵۹،۶۰.

8۔۔۔۔۔۔ المر جع السابق ،ص۵۹.
Flag Counter