Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
271 - 282
    مسئلہ۵۴: بغیر اجازتِ مولیٰ غلام نے نکاح کیا اور ابھی مولیٰ نے رد نہ کیا تھا کہ آزاد کردیا تو نکاح صحیح ہوگیا اور آزاد ہونے کے بعدسے نفقہ واجب ہوگا۔(1) (عالمگیری) 

    مسئلہ۵۵: لونڈی نے مولیٰ کی اجازت سے نکاح کیا اور دن بھر مولیٰ کی خدمت کرتی ہے اور رات میں اپنے شوہر کے پاس رہتی ہے تو دن کانفقہ مولیٰ پر ہے اور رات کا شوہر پر۔(2) (عالمگيری) 

    مسئلہ۵۶ـ: غلام یا مدبر یا مکاتب نے نکاح کیا اور اولاد ہوئی تواولاد کانفقہ ان پر نہیں بلکہ زوجہ اگر مکاتبہ ہے تو اس پرہے اور مدبرہ یا ام ولد ہے تو ان کے مولیٰ پر اور آزاد ہے تو خود عورت پر اور اس کے پاس بھی کچھ نہ ہو تو بچہ کا جو سب سے زیادہ قریبی رشتہ دار ہواُس پر ہے اور اگر شوہر آزاد ہے اور عورت کنیز جب بھی یہی سب احکام ہیں جو مذکور ہوئے۔ (3)(عالمگیری) 

    مسئلہ۵۷: غلام نے مولیٰ کی اجازت سے نکاح کیا تھا اور عورت کانفقہ واجب ہونے کے بعد مر گیا یا مار ڈالاگیا تو نفقہ ساقط ہوگیا۔(4) (درمختار) 

    مسئلہ۵۸: نفقہ کا تیسرا جز سُکنٰے ہے یعنی رہنے کا مکان۔ شوہر جو مکان عورت کو رہنے کے ليے دے، وہ خالی ہو یعنی شوہر کے متعلقین وہاں نہ رہیں، ہاں اگر شوہر کااتنا چھوٹا بچہ ہو کہ جماع سے آگاہ نہیں تو وہ مانع نہیں۔ یوہیں شوہر کی کنیز یا ام ولد کا رہنا بھی کچھ مضر نہیں اور اگر اُس مکان میں شوہر کے متعلقین رہتے ہوں اور عورت نے اسی کو اختیار کیا کہ سب کے ساتھ رہے تو متعلقین شوہر سے خالی ہونے کی شرط نہیں۔ اور عورت کا بچہ اگرچہ بہت چھوٹا ہواگر شوہر روکنا چاہے تو روک سکتا ہے عورت کو اس کا اختیار نہیں کہ خواہ مخواہ اُسے وہاں رکھے۔(5) (عامہ کتب) 

    مسئلہ۵۹: عورت اگر تنہا مکان چاہتی ہے یعنی اپنی سَوت یا شوہر کے متعلقین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو اگر مکان میں کوئی ایسا دالان اُس کو دے دے جس میں دروازہ ہواور بند کرسکتی ہو تو وہ دے سکتا ہے دوسرا مکان طلب کرنے کا اُس کو اختیار نہیں بشرطیکہ شوہر کے رشتہ دار عورت کو تکلیف نہ پہنچاتے ہوں۔ رہا یہ امر کہ پاخانہ(6)، غسل خانہ، باورچی خانہ بھی علیحدہ ہونا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب السابع عشرفی النفقات، الفصل الاول ،ج۱، ص۵۵۴.

2۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب السابع عشرفی النفقات، الفصل الاول ،ج۱، ص۵۵۵. 

3۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق.

4۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ج۵، ص۳۱۹،۳۲۲.

5۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، باب النفقۃ ،ج۵، ص۳۲۴.

6۔۔۔۔۔۔ یعنی بیت الخلاء ۔
Flag Counter