Brailvi Books

بہارِشریعت حصّہ ہشتم (8)
269 - 282
کردے تو یہ معاف ہو جائیگا۔ (1)(درمختار، ردالمحتار) 

    مسئلہ۴۴: عورت کو مثلاً مہینے بھر کا نفقہ دیدیا اُس نے فضول خرچی سے مہینہ پورا ہونے سے پہلے خرچ کرڈالا یا چوری جاتا رہا یا کسی اور وجہ سے ہلاک ہوگیا تو اس مہینے کانفقہ شوہر پر واجب نہیں۔ (2)(درمختار) 

    مسئلہ۴۵: عورت کے ليے اگر کوئی خادم مملوک ہو یعنی لونڈی یا غلام تو اُس کانفقہ بھی شوہر پرہے بشرطیکہ شوہر تنگدست نہ ہو اور عورت آزاد ہو۔ اور اگر عورت کو چندخادموں کی ضرورت ہو کہ عورت صاحب اولاد ہے ایک سے کام نہیں چلتا تو دو تین جتنے کی ضرورت ہے اُن کانفقہ شوہر کے ذمہ ہے۔(3) (عالمگيری، درمختار) 

    مسئلہ۴۶: شوہر اگر ناداری کے سبب نفقہ دینے سے عاجز ہے تواس کی وجہ سے تفریق نہ کی جائے۔ یوہیں اگر مالدار ہے مگر مال یہاں موجود نہیں جب بھی تفریق نہ کریں بلکہ اگرنفقہ مقرر ہوچکا ہے تو قاضی حکم دے کہ قرض لےکر یا کچھ کام کر کے صرف کرے اور وہ سب شوہر کے ذمہ ہے کہ اُسے دینا ہوگا۔ (4)(درمختار) 

    مسئلہ۴۷: عورت نے قاضی کے پاس آکر بیان کیاکہ میرا شوہرکہیں گیا ہے اور مُجھے نفقہ کے ليے کچھ دے کر نہ گیا تو اگر کچھ روپے یا غلہ چھوڑ گیا ہے اور قاضی کو معلوم ہے کہ یہ اُس کی عورت ہے تو قاضی حکم دیگا کہ اُس میں سے خرچ کرے مگرفضول خرچ نہ کرے مگر یہ قسم لے لے کہ اُس سے نفقہ نہیں پایا ہے اور کوئی ایسی بات بھی نہیں ہوئی ہے جس سے نفقہ ساقط ہوجاتا ہے اور عورت سے کوئی ضامن بھی لے۔(5) (خانیہ) 

    مسئلہ۴۸: شوہر کہیں چلا گیا ہے اور نفقہ نہیں دے گیا مگر گھر میں اسباب وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو نفقہ کی جنس سے نہیں تو عورت اُن چیزوں کو بیچ کر کھانے وغیرہ میں نہیں صرف کرسکتی۔(6) (عالمگيری) 

    مسئلہ۴۹: جس مقدارپر رضا مندی ہوئی یا قاضی نے مقرر کی عورت کہتی ہے کہ یہ ناکافی ہے تو مقدار بڑھادی جائے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔۔۔۔۔۔ ''الدر المختار'' و''رد المحتار''، کتاب الطلاق،باب النفقۃ، مطلب في الابراء عن النفقۃ، ج۵، ص۳۰۳. 

2۔۔۔۔۔۔''الدرالمختار'' و''ردالمحتار''،کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ج۵، ص۳۰۶.

3۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق،الباب السابع عشرفی النفقات، الفصل الاول ،ج۱، ص۵۴۷.

و''الدرالمختار''، کتاب الطلاق، باب النفقۃ، ج۵، ص۳۰۷ ۔ ۳۰۹. 

4۔۔۔۔۔۔ المرجع السابق، ص۳۰۹ ۔ ۳۱۱.

5۔۔۔۔۔۔ ''الفتاوی الخانیۃ''، کتاب النکاح، باب النفقۃ، ج۱، ص۱۹۸.

6۔۔۔۔۔۔''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق،الباب السابع عشرفی النفقات، الفصل الاول ،ج۱، ص۵۵۰.
Flag Counter